April 16, 2026 | 08:23 am

ایسیکس کو بڑا دھچکا، ویان ملڈر ذاتی وجوہات کے باعث وطن واپس

فائل فوٹو

کاؤنٹی ٹیم ایسیکس کو اہم میچ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، آل راؤنڈر ویان ملڈر ذاتی وجوہات کے باعث اپنے وطن جنوبی افریقہ واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ 28 سالہ کھلاڑی واروکشائر کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والے کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ ملڈر کو ابتدائی سات ریڈ بال میچز اور اگلے مہینے سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے ابتدائی مرحلے کے لیے بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

ویان ملڈر نے اس سیزن میں اب تک دو میچز میں 48 رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی۔ ایسیکس نے ان میں سے ایک میچ میں ہیمپشائر کو اننگز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں سومرسیٹ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کلب انتظامیہ کے مطابق ملڈر نے چیلمزفورڈ کو عارضی طور پر چھوڑا ہے اور وہ ان کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ان کی واپسی سے متعلق اپ ڈیٹ مناسب وقت پر جاری کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ویان ملڈر گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔