کراچی کنگز نے محمد وسیم، خزیمہ کو ریلیز کردیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز نے سیزن 11 کے باقی میچز سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 2 پلیئرز محمد وسیم اور خزیمہ بن تنویر کو ریلیز کردیا ہے۔
فرنچائز کے ترجمان کے مطابق کراچی کنگز نے دونوں پلیئرز کو نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے ٹیم سے ریلیز کیا ہے۔
کراچی کنگز کے ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کی قومی ٹیم کی نمائندگی کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں اور انہیں نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔
دوسری جانب کراچی کنگز نے انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر جیسن روئے کو محمد وسیم کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
فرنچائز انتظامیہ نے جیسن روئے کی شمولیت پر کہا کہ جیسن روئے ایک تجربہ کار اور جارحانہ اوپنر ہیں، جو ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو مزید مضبوط بنائیں گے، انہیں اس اہم مرحلے پر ٹیم کا حصہ بنا کر خوش ہیں۔
کراچی کنگز کی طرف سے خزیمہ بن تنویر کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
-
چائے کے وقفے تک پاکستان مشکلات کا شکار، سلہٹ ٹیسٹ بھی بچانا چیلنج بن گیا
-
سلہٹ ٹیسٹ: پاکستان ٹیم کے کھانے کے وقفے تک 2 وکٹ پر 101 رنز
-
کرکٹ آسٹریلیا نے بی بی ایل کے افتتاحی میچ کیلئے بھارت کا انتخاب کرلیا
-
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب پر حتمی مشاورت
-
سلہٹ ٹیسٹ میں 437رنز کا ہدف، پاکستان نئی تاریخ کے دہانے پر
-
سلہٹ ٹیسٹ اپنے نام کرنے کیلئے پاکستان کے پاس 2 دن میں 437 رنز کا ہدف
-
سکندر رضا نے زمبابوے کے دو بڑے ایوارڈز اپنے نام کر لیے
-
اگر ہم مسلسل دو دن بیٹنگ کریں تو میچ جیت سکتے ہیں: عمر گل
-
سلہٹ ٹیسٹ کا تیسرا دن ختم ، بنگلادیش کا پاکستان کو 437 رنز کا ہدف
-
عثمان طارق انگلینڈ روانہ، وائٹلٹی بلاسٹ اور دی ہنڈریڈ میں ایکشن کیلئے تیار
-
مائیکل وان کی جوفرا آرچر کو آئی پی ایل جاری ر کھنے کی اجازت دینے پر کڑی تنقید
-
سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلادیش کی گرفت مضبوط، کھانے کے وقفے تک 249 رنز کی بڑی برتری