پی ایس ایل میں مقابلہ دنیا کی بہترین لیگز جیسا ہے، ڈینیل سیمز
پاکستان سپر لیگ ٹیم لاہور قلندرز کے آسٹریلوی آل راؤنڈر ڈینیل سیمز نے کہا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی بہترین کرکٹ لیگز میں سے ایک ہے جہاں ہر میچ میں سخت مقابلہ اور اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہے۔
جیو نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈینیل سیمز نے کہا کہ پی ایس ایل میں نہ صرف بین الاقوامی کھلاڑی بلکہ مقامی ٹیلنٹ بھی انتہائی شاندار ہے، جبکہ نیٹ سیشنز میں بھی معیاری ٹریننگ ہوتی ہے جس سے کھلاڑی کی کارکردگی مزید بہتر ہوتی ہے۔
انہوں نے لاہور قلندرز کے ماحول کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم ایک خاندان کی طرح ہے جہاں تمام کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ آسانی سے گھل مل جاتے ہیں۔
ان کے مطابق ٹیم کا ماحول کھلاڑیوں کی ذہنی اور پیشہ ورانہ ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ماحول میں کھلاڑیوں کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی بہترین قیات کر رہے ہیں۔ ٹیم بھرپور محنت کر رہی ہے اور کوشش ہے کہ میدان میں بہترین نتائج دیے جائیں۔
آسٹریلوی آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنا ان کے لیے سیکھنے کا ایک اہم موقع ہے کیونکہ یہاں کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے مختلف ہیں، خاص طور پر باؤنس اور اسپن کا فرق کھلاڑی کے تجربے میں اضافہ کرتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کے لیے سب سے اہم ہدف کسی بھی ٹورنامنٹ میں ٹیم کے ساتھ ٹائٹل جیتنا ہوتا ہے، ذاتی اہداف سے زیادہ ٹیم کی کامیابی ترجیح ہے۔
ڈینیل سیمز نے تماشائیوں کی کمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کا اصل حسن شائقین سے ہی ہوتا ہے اور اس ماحول کی کمی محسوس کی جا رہی ہے، تاہم امید ہے کہ مداح ٹی وی کے ذریعے ٹیم کی حوصلہ افزائی کر رہے ہوں گے۔
لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ٹیم کراچی میں کامیابی کے بعد لاہور واپسی پر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
-
چائے کے وقفے تک پاکستان مشکلات کا شکار، سلہٹ ٹیسٹ بھی بچانا چیلنج بن گیا
-
سلہٹ ٹیسٹ کا چوتھا دن ختم، 437 کے تعاقب میں پاکستان کے 316 پر 7 آؤٹ
-
کرکٹ آسٹریلیا نے بی بی ایل کے افتتاحی میچ کیلئے بھارت کا انتخاب کرلیا
-
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب پر حتمی مشاورت
-
سلہٹ ٹیسٹ میں 437رنز کا ہدف، پاکستان نئی تاریخ کے دہانے پر
-
سلہٹ ٹیسٹ اپنے نام کرنے کیلئے پاکستان کے پاس 2 دن میں 437 رنز کا ہدف
-
سکندر رضا نے زمبابوے کے دو بڑے ایوارڈز اپنے نام کر لیے
-
اگر ہم مسلسل دو دن بیٹنگ کریں تو میچ جیت سکتے ہیں: عمر گل
-
سلہٹ ٹیسٹ کا تیسرا دن ختم ، بنگلادیش کا پاکستان کو 437 رنز کا ہدف
-
عثمان طارق انگلینڈ روانہ، وائٹلٹی بلاسٹ اور دی ہنڈریڈ میں ایکشن کیلئے تیار
-
مائیکل وان کی جوفرا آرچر کو آئی پی ایل جاری ر کھنے کی اجازت دینے پر کڑی تنقید
-
سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلادیش کی گرفت مضبوط، کھانے کے وقفے تک 249 رنز کی بڑی برتری