ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعامی رقم میں گزشتہ ورلڈکپ کی نسبت 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
سال 2026 میں ہونے والے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 79 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 87 لاکھ 64 ہزار 615 ڈالر کی گئی ہے۔
ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو 23 لاکھ 40 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی جبکہ ورلڈکپ کی رنر اپ ٹیم کو 11 لاکھ 70 ہزار ڈالرز کی رقم دی جائے گی۔
سیمی فائنلسٹ ہارنے والی ٹیموں کو 6 لاکھ 75 ہزار ڈالرز دیئے جائیں گے جبکہ گروپ اسٹیج میں جیتنے والی ٹیم کو 31 ہزار 154 ڈالرز ملیں گے۔
ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم کو 2 لاکھ 47 ہزار ڈالرز شرکت کے ملیں گے۔ 2024 میں ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 79 لاکھ 58 ہزار ڈالرز تھی۔
یاد رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 12 جون سے انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کی فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا اعلان
-
پاکستان ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے تگڑی پریکٹس جاری
-
یارکشائر کاؤنٹی کلب کا فہیم اشرف کے ساتھ معاہدہ طے
-
پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
-
صدرِ پاکستان کی جانب سے ملنے والا ہلال امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے: شاہد آفریدی
-
انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
-
پلواشہ بشیر نے کینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا
-
سیلنگ میں پاکستان کی دو خواتین نے نئی تاریخ رقم کردی
-
بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی رینکنگ پر تنزلی
-
آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں صائم ایوب کی شرکت غیر یقینی
-
پاکستان کو بنگلا دیش کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں 104 رنز سے شکست