ویمن ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع کرنے کی بہت ضرورت ہے: وہاب ریاض
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع کرنے کی بہت ضرورت ہے، کھلاڑیوں کو لیگ کے لیے باہر جانے کا بھی موقع ملنا چاہئے اس سے ویمن کرکٹرز کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔
لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے وہاب ریاض نے کہا کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی لیگ کا ہونا بہت ضروری ہے ، مقامی کھلاڑیوں کو پاکستان میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا موقع ملے گا جس سے وہ بہت کچھ سیکھیں گی ، کرکٹ کا معیار بھی بہتر ہو گا جبکہ پاکستان کی کھلاڑیوں کو بیرون ملک کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے۔
مینٹور وہاب ریاض کا ماننا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے بڑی اہم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز بڑی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ آئی سی سی چیمپئین شپ کا حصہ ہونے کی وجہ سے ون ڈے سیریز سے رینکنگ پوائنٹس ملیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا موقع ملے گا۔
وہاب ریاض نے کہا کہ انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سخت گروپ کا نہیں سوچنا چاہیے بس اپنے اوپر یقین ہونا چاہیے ، ٹی ٹوئنٹی ایسا فارمیٹ ہے اس میں کوئی بھی ٹیم کسی کو بھی ہرا سکتی ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ویمن کرکٹرز کی فٹنس اور فیلڈنگ ہمارے لیے فکر مندی والے شعبے ہیں ، اسی وجہ سے سب سے زیادہ ان پر فوکس کیا ہے ۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ پہلے کراچی اور پھر لاہور میں کیمپس لگائے اور ان پر کام کیا ہے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں جو بہتری نظر آئی ہے اس کی وجہ فٹنس کا بہتر ہونا ہے اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط کر رہے ہیں ، کھیل کے بارے میں آگاہی کی بھی کمی ہے اس پر بھی مسلسل کام کیا جا رہا ہے ۔
وہاب ریاض نے کہا کہ ویمن کرکٹرز کو مین کرکٹرز کے مقابلے میں کم میچز ملتے ہیں ، ایکسپوژر کی کمی ہے ، اسی لیے انٹرنیشنل کرکٹ جب کھیلتی ہیں تو کم میچز کے تجربے کی وجہ سے فیصلے نہیں کر پاتیں ، کھلاڑیوں کو اپنے اوپر یقین نہیں ہوتا کہ وہ یہ کر پائیں گی یا نہیں ۔
واضح رہے کہ زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں، سیریز کا آغاز 4 مئی سے ہوگا۔
-
آئی سی سی پلیئر آف دا منتھ کا اعلان، ناہید رانا اور لاورا وولورٹ کو یہ ایوارڈ دیا گیا
-
سعودی عرب پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کی میزبانی کرے گا، رپورٹ
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کی فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا اعلان
-
پاکستان ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے تگڑی پریکٹس جاری
-
یارکشائر کاؤنٹی کلب کا فہیم اشرف کے ساتھ معاہدہ طے
-
پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
-
صدرِ پاکستان کی جانب سے ملنے والا ہلال امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے: شاہد آفریدی
-
انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
-
پلواشہ بشیر نے کینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا
-
سیلنگ میں پاکستان کی دو خواتین نے نئی تاریخ رقم کردی
-
بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی رینکنگ پر تنزلی