April 13, 2026 | 12:09 am

فیفا سیریز ، موریطانیہ کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-0 سے شکست

رپورٹ: شکیل یامین کانگا ۔۔۔فیفا سیریز فٹ بال میں موریطانیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 0-1 سے شکست دے دی۔

اس میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے خاص طور پر کھیل کے آخری لمحات میں گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش لیکن بدقسمتی سے گول نہ کرسکی۔

آئیوری کوسٹ میں جاری فیفا سیریز کے دوسرے میچ میں موریطانیہ کی جانب سے واحد اور فیصلہ کن گول پہلے ہاف کے 20ویں منٹ میں گنگوئی نے کیا۔

16 اپریل تک جاری رہنے والی سیریز میں پاکستانی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 16 اپریل کو میزبان آئیوری کوسٹ کے خلاف کھیلے گی۔

پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ترک اینڈ کیکوس آئی لینڈز کے خلاف 8-0 کی بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔