پی ایس ایل 20 میچز مکمل، پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی آگے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 20 میچز مکمل ہوگئے ہیں۔ ایونٹ میں 8 ٹیمیں شریک ہیں، ہر ٹیم نے اپنے 5، 5 میچز کھیل لیے ہیں۔ جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل کافی حد تک واضح ہوگیا ہے۔
پی ایس ایل 11 میں ابتدائی 14 میچز لاہور میں کھیلے گئے جبکہ آج کل مقابلے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہیں، 20واں میچ کراچی کنگز اور حیدر آباد کنگز مین کےد رمیان کھیلا گیا ہے۔
حیدر آباد کنگز مین نے کراچی کنگز کے خلاف میچ 4 وکٹ سے جیت لیا اور ایونٹ میں بلآخر فتح کا مزہ چکھ لیا، اس کی ایونٹ میں شکست کی تعداد 4 ہے ، یہی وجہ ہے وہ پوائنٹس ٹیبل پر 7 ویں پوزیشن پر براجمان ہے اور اس سے نیچے اپنے تمام میچز میں ہار کا منہ دیکھنے والی راولپنڈیز کی ٹیم ہے۔
حیدر آباد کنگز مین کو ابتدائی 4 میچز میں لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ راولپنڈیز کی ٹیم کوپشاور زلمی، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈیز نے مات دی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے اور پانچویں نمبر پر دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ہیں، ان کے پوائنٹس کی تعداد 4، 4 ہے، دونوں ٹیموں نے 2، 2 میچز جیتے ہیں جبکہ انہیں 3 مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پی ایس ایل 11 کی اب تک کی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر کراچی کنگز کی ٹیم ہے، جس نے 3 میچز جیتے ہیں جبکہ دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کے پوائنٹس کی تعداد 6 ہے ۔
پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے 7 پوائنٹس ہیں، اس نے 3 میچز میں فتح سمیٹی جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بارش سے متاثر ہوا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ملتان سلطانز کی ٹیم ہے، جس نے 4 میچز جیتے ہیں جبکہ ایک مقابلے میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، اس کے پوائنٹس کی تعداد 8 ہے۔
ایونٹ کی درجہ بندی میں پشاور زلمی کی ٹیم تاحال ناقابل شکست ہے، اس نے 5 میں سے 4 میچز جیتے ہیں جبکہ ایک مقابلہ بارش کی نذر ہوا ہے، یوں اس کے پوائنٹس کی تعداد 9 ہے۔
-
آئی سی سی پلیئر آف دا منتھ کا اعلان، ناہید رانا اور لاورا وولورٹ کو یہ ایوارڈ دیا گیا
-
سعودی عرب پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کی میزبانی کرے گا، رپورٹ
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کی فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا اعلان
-
پاکستان ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے تگڑی پریکٹس جاری
-
یارکشائر کاؤنٹی کلب کا فہیم اشرف کے ساتھ معاہدہ طے
-
پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
-
صدرِ پاکستان کی جانب سے ملنے والا ہلال امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے: شاہد آفریدی
-
انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
-
پلواشہ بشیر نے کینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا
-
سیلنگ میں پاکستان کی دو خواتین نے نئی تاریخ رقم کردی
-
بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی رینکنگ پر تنزلی