حیدرآباد نے کراچی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل میں پہلی کامیابی حاصل کرلی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 20ویں میچ میں لیگ کی نئی ٹیم حیدرآباد کنگزمین نے اپنے ایونٹ کے 5ویں مقابلے میں بلآخر جیت کا مزہ چکھ لیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے حیدرآباد کنگز مین کو 189 رنز کا ہدف دیا، جو اُس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 5 گیندوں پہلے ہی حاصل کرلیا۔
حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 188 رنز بنائے۔
سعد بیگ 53 رنز کے ساتھ ریٹائرڈ ہرڈ ہوگئے، دیگر کھلاڑیوں میں معین علی نے برق رفتار 44، اعظم خان 26، محمد وسیم 25 اور سلمان علی آغا 24 رنز کے ساتھ نمایاں اننگز کھیلی۔
حیدرآباد کے حنین شاہ نے 3 اور محمد علی 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین کے معاذ صداقت 37، عثمان خان 27، مارنس لبوشین 26، کوشل پریرا 17 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ میکسویل 2 اور صائم ایوب 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
حسان خان 33 اور عرفان خان نیازی نے 29 رنز کی ناقابل شکست باریاں کھیلی اور ٹیم کو پہلی فتح سے ہمکنار کروایا، کراچی کنگز کے عباس آفریدی نے 2 وکٹ حاصل کیں۔
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کی فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا اعلان
-
پاکستان ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے تگڑی پریکٹس جاری
-
یارکشائر کاؤنٹی کلب کا فہیم اشرف کے ساتھ معاہدہ طے
-
پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
-
صدرِ پاکستان کی جانب سے ملنے والا ہلال امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے: شاہد آفریدی
-
انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
-
پلواشہ بشیر نے کینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا
-
سیلنگ میں پاکستان کی دو خواتین نے نئی تاریخ رقم کردی
-
بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی رینکنگ پر تنزلی
-
آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں صائم ایوب کی شرکت غیر یقینی
-
پاکستان کو بنگلا دیش کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں 104 رنز سے شکست