ابرار احمد کراچی کے میدان میں بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور ایونٹ کا ایکشن اب کراچی منتقل ہو چکا ہے، جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے ٹیم کے لیے نئے مرحلے میں بہتر کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ابرار احمد نے کہا کہ ٹیم پہلے مرحلے کو بھلا کر کراچی میں نئی شروعات کرنا چاہتی ہے کیونکہ لاہور میں ابتدائی مرحلہ ان کے لیے توقعات کے مطابق نہیں رہا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کراچی کی وکٹیں اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوں گی اور وہ یہاں سے اپنی مہم کا کامیاب آغاز کریں گے۔
ابرار احمد کا کہنا تھا کہ کچھ میچز ایسے تھے جو ٹیم جیت سکتی تھی لیکن مڈل آرڈر بیٹنگ میں غلطیوں کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ اسلام آباد اور کراچی کے خلاف میچز میں بھی ٹیم کے پاس جیت کے مواقع موجود تھے تاہم وہ فائدہ نہ اٹھا سکے۔
مسٹری اسپنر نے کہا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور امید ہے کہ کراچی کے مرحلے میں کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔
اپنے ذاتی اہداف کے حوالے سے ابرار احمد نے واضح کیا کہ ان کی ترجیح انفرادی کارکردگی کے بجائے ٹیم کی کامیابی ہے، میرا ہدف صرف یہ ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ٹرافی جیتوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ اچھی اکانومی کے ساتھ کارکردگی دکھائیں گے تو اس کا فائدہ ٹیم کو ہوگا اور ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کرسکے گی۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بولرز کو درپیش چیلنجز پر بات کرتے ہوئے ابرار احمد نے کہا کہ موجودہ دور میں بیٹنگ کے لیے سازگار کنڈیشنز کے باعث بولرز کو زیادہ اسمارٹ ہونا پڑتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ بولر وکٹ اور میچ کی صورتحال کو سمجھتے ہوئے حکمت عملی ترتیب دے اور بیٹرز کی مضبوطی اور کمزوری کو مدنظر رکھ کر بولنگ کرے۔
کراؤڈ کی عدم موجودگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شائقین کی موجودگی میچ کا حسن بڑھاتی ہے اور کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث بنتی ہے، امید ہے کہ حالات بہتر ہونے کے ساتھ آئندہ میچز میں شائقین کو اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی اجازت مل جائے گی۔
دی ہنڈریڈ میں شمولیت اور اس پر ہونے والی گفتگو پر ابرار نے کہا کہ میرا کام صرف کرکٹ کھیلنا ہے، چاہے میں کہیں بھی کھیلوں، میری توجہ صرف اپنی کارکردگی پر ہوتی ہے۔
ابرار احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی مرحلے میں بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ میں مضبوط کم بیک کرے گی۔
واضح رہے کہ ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج راولپنڈیز کا سامنا کرے گی جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر نظر دالی جائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 4 میچز میں سے 3 میں شکست کا سامنا کیا ہے جبکہ واحد میچ جو حیدرآباد کنگز میچ کے کھیلا گیا تھا اس میں 40 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
-
آئی سی سی پلیئر آف دا منتھ کا اعلان، ناہید رانا اور لاورا وولورٹ کو یہ ایوارڈ دیا گیا
-
سعودی عرب پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کی میزبانی کرے گا، رپورٹ
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کی فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا اعلان
-
پاکستان ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے تگڑی پریکٹس جاری
-
یارکشائر کاؤنٹی کلب کا فہیم اشرف کے ساتھ معاہدہ طے
-
پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
-
صدرِ پاکستان کی جانب سے ملنے والا ہلال امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے: شاہد آفریدی
-
انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
-
پلواشہ بشیر نے کینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا
-
سیلنگ میں پاکستان کی دو خواتین نے نئی تاریخ رقم کردی
-
بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی رینکنگ پر تنزلی