April 10, 2026 | 10:03 am

زمبابوے ویمنز ٹیم رواں ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچے گی

فائل فوٹو

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کا پہلی مرتبہ دورہ کرنے والی زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم 29 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔

دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان سیریز میں 6 وائٹ بال میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

تین ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہوں گے جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز 12 سے 15 مئی تک کھیلے جائیں گے اور یہ تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

ون ڈے انٹرنیشنل میچز 3، 6 اور 9 مئی کو دوپہر 3:30 بجے شروع ہوں گے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 12، 14 اور 15 مئی کو کھیلی جائے گی اور یہ میچز میچز رات 7:30 بجے شروع ہوں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں مددگار ہوگی۔

پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ سے قبل آئرلینڈ میں تین ملکی سیریز بھی کھیلے گی جس کے بعد ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔