بابر ٹی20 میں تیز ترین 12000 رنز بنانے والے بیٹر بن گئے، گیل کو پیچھے چھوڑ دیا
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے جارح مزاج بیٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کیخلاف میچ میں عبور کیا۔
پاکستانی اسٹار بیٹر نے 338 اننگز میں 12 ہزار ٹی رنز مکمل کیے اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا ریکارڈ توڑا۔
کرس گیل نے 343 اننگز میں 12 ہزار رنز مکمل کیے تھے جبکہ اس فہرست میں 360 اننگز میں سنگ میل عبور کرکے ویرات کوہلی تیسرے اور ڈیوڈ وارنر 368 اننگز میں 12 ہزار رنز بنا کر فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
علم میں رہے ک بابر اعظم 12 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں، ان سے قبل شعیب ملک یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں، ان کے رنز کی تعداد 13,571 ہے۔
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کی فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا اعلان
-
پاکستان ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے تگڑی پریکٹس جاری
-
یارکشائر کاؤنٹی کلب کا فہیم اشرف کے ساتھ معاہدہ طے
-
پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
-
صدرِ پاکستان کی جانب سے ملنے والا ہلال امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے: شاہد آفریدی
-
انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
-
پلواشہ بشیر نے کینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا
-
سیلنگ میں پاکستان کی دو خواتین نے نئی تاریخ رقم کردی
-
بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی رینکنگ پر تنزلی
-
آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز میں صائم ایوب کی شرکت غیر یقینی
-
پاکستان کو بنگلا دیش کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں 104 رنز سے شکست