توانائی کی بچت کیلئے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے میچز کے اوقات کار تبدیل کر دیے
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے توانائی کی بچت کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے میچز کے اوقات کار تبدیل کر دیے، کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت کی توانائی بچاؤ مہم کی حمایت کے لیے میچز کے اوقات میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بی سی بی کا کہنا ہے کہ نظرِ ثانی شدہ اوقات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا، میچز کے اوقات کار پر نظرثانی کا مقصد دن کی روشنی سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بی سی بی نے نیوزی لینڈ مینز اور سری لنکا ویمنز کے ساتھ شیڈول سیریز کے اوقات کار میں تبدیلی کی ہے، بنگلادیش اور نیوزی لینڈ مینز ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز ڈے نائٹ کھیلی جانی ہے، تینوں ون ڈے میچز اب صبح 11 بجے شروع ہوں گے، پہلے دو میچز 17 اور 20 اپریل کو ڈھاکا جبکہ تیسرا میچ چٹوگرام میں 23 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
بنگلادیش اور سری لنکا ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز بھی اب دن میں کھیلی جائے گی، تینوں میچز اب شام 6:30 بجے کی بجائے دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بنگلادیش اور سری لنکا ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز سلہٹ میں کھیلے جائیں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 اپریل، دوسرا 30 اپریل اور تیسرا میچ 2 مئی کو کھیلا جائے گا۔
-
آئی سی سی پلیئر آف دا منتھ کا اعلان، ناہید رانا اور لاورا وولورٹ کو یہ ایوارڈ دیا گیا
-
سعودی عرب پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کی میزبانی کرے گا، رپورٹ
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کی فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا اعلان
-
پاکستان ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے تگڑی پریکٹس جاری
-
یارکشائر کاؤنٹی کلب کا فہیم اشرف کے ساتھ معاہدہ طے
-
پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
-
صدرِ پاکستان کی جانب سے ملنے والا ہلال امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے: شاہد آفریدی
-
انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
-
پلواشہ بشیر نے کینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا
-
سیلنگ میں پاکستان کی دو خواتین نے نئی تاریخ رقم کردی
-
بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی رینکنگ پر تنزلی