April 09, 2026 | 02:14 pm

آئی سی سی کی سہ ماہی میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے

فائل فوٹو

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سہ ماہی میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے جو مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال کے باعث ملتوی ہوئی تھیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی سی سی کی کچھ میٹنگز آن لائن ہوچکی ہیں جبکہ کچھ میٹنگز ہونا باقی ہیں۔ آئی سی سی میٹنگز 25 سے 27 مارچ تک دوحہ میں شیڈول تھیں۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی میٹنگز میں ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) سمیت کرکٹ کے امور پر بات چیت ہوئی ہے اور ڈبلیو ٹی سی میں ٹیموں کی تعداد 9 سے12 کئے جانے کے تجاویز پر بحث ہوگی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ میٹنگز میں ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے پر فیصلہ ہونے کاامکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی بورڈ میٹنگز میں لاس اینجلس اولمپکس میں ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کے طریقہ کار پر بحث ہوگی۔ اولمپکس میں 6 مینز اور 6 ویمنز ٹیموں نے کوالیفائی کرنا ہے۔