اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی رمضان میں بھی بھرپور ٹریننگ جاری
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے سیزن 2026 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے بھرپور ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور رمضان کے مہینے میں بھی کوچ سلمان اقبال بٹ کی نگرانی میں معمول کے مطابق ٹریننگ کر رہے ہیں کہتے ہیں کہ ٹارگٹ ایک ہی کہ اس سیزن میں اچھا پرفارم کرنا ہے۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے پنجاب اسٹیڈیم میں رات کے ٹریننگ سیشن کے موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا سیزن بہت بھرپور ہے متعدد ایونٹس میں حصہ لینا ہے ڈیڑھ دو ماہ سے مسلسل ٹریننگ کر رہا ہوں۔ رمضان کی وجہ سے ٹریننگ کے معمول میں فرق نہیں آیا صرف وقت تبدیل کیا ہے اور اب رمضان کی وجہ سے رات کے وقت میں ٹریننگ کر رہے ہیں جو اچھی جا رہی ہے۔
ارشد ندیم نے کہا کہ سب سے پہلے مئی میں ڈائمنڈ لیگ ہے پھر کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز بھی ہیں اگست میں بھی ڈائمنڈ لیگ ہے اور ہنگری میں ورلڈ کا مقابلہ ہو گا سب میں حصہ لینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریننگ سے مطمئن ہوں ٹریننگ اچھی جا رہی ہے امید ہے اچھا پرفارم کروں گا۔
دوسری جانب ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ نے کہا کہ اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کے مرحلے سے نکل چکے ہیں رمضان کے بعد مقابلے کی مکمل ٹریننگ کی طرف جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فٹنس اچھی ہے ٹریننگ کے پیرا میٹرز بھی اچھے ہیں امید ہے سیزن اچھا ہو گا، کامن ویلتھ گیمز ایشین گیمز اور ورلڈ ایتھلیٹکس کا منفرد مقابلہ ہنگری میں الٹی میٹ چیمپئین شپ ہے ان تمام ایونٹس کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے کہ اچھا مقابلہ کرنا ہے۔
-
فیفا بحران: اے ایف سی، یوئیفا اور کونکاکاف کے اپنے مقابلوں کے انعقاد پر غور
-
کامران غلام انگلینڈ جائیں گے یا نہیں؟ عاقب جاوید کا اہم بیان سامنے آگیا
-
کرکٹ ورلڈکپ پر نظر، نیشنل چیمپئنز کپ آج سے ملتان میں شروع
-
سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی اور اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں
-
اے ایف سی، یوئیفا اور کونکاکاف کی فیفا قیادت پر سخت تنقید
-
کرکٹر عبداللہ فضل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب شروع
-
پاکستان نے 21 ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
-
بڑے امتحان کی تیاری، پاکستان کی انگلینڈ سیریز کیلئے پریکٹس آج سے شروع
-
پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے نیدرلینڈز پہنچ گئی
-
پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ابو بکر ورلڈکپ میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے پُرامید
-
دورہ انگلینڈ میں کپتان ’بابر اعظم‘ کو میڈیا سے دور رکھنا چاہیے: راشد لطیف
-
نیشنل چیمپئنز کپ: مائیک ہیسن کی کوچنگ اسٹاف کے ساتھ اہم میٹنگ