سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف بھی سلمان علی آغا کے حق میں بول پڑے
بنگلا دیش کے بولر مہدی حسن کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ بھول کر سلمان علی آغا کو رن آؤٹ کئے جانے پر کرکٹ حلقوں میں اس ردعمل کو غیر اخلاقی قرار دیا جارہا ہے۔
اسی حوالے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر محمد کیف پاکستان کے سلمان علی آغا کے حق میں سامنے آگئے اور بنگلا دیش کے کپتان مہدی حسن میراز کے خلاف بول پڑے۔
بھارتی کرکٹر محمد کیف نے سوشل میڈیا پر مہدی حسن میراز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وکٹ حاصل کرنے کی بے صبری اس طرز کے رن آوٹ کو درست قرار نہیں دے سکتی۔
محمد کیف نے کہا کہ ایسی بے صبری کا مظاہرہ ایک کپتان کی جانب سے کیا گیا جو ہوا ٹھیک نہیں ہوا، نوجوانوں یہ یاد رکھنا کہ چاہے ورلڈ کپ فائنل داو پر لگا ہو وہ نہ کرنا جو بنگلا دیش کے کپتان نے کیا، فیئر پلے کے بغیر کھیل کھیل نہیں رہتا۔
واضح رہے کہ مہدی حسن میراز نے دوسرے ون ڈے میچ میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آوٹ کیا جس پر سلمان علی آغا نے رن آوٹ ہونے کے بعد شدید غصے کا اظہار بھی کیا۔
-
کراچی کنگز نے محمد وسیم، خزیمہ کو ریلیز کردیا
-
پی ایس ایل میں مقابلہ دنیا کی بہترین لیگز جیسا ہے، ڈینیل سیمز
-
بابر کی 100ویں ففٹی، ناقابلِ شکست زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو بھی پچھاڑ دیا
-
پی ایس ایل بہت بڑا اسٹیج، اچھی کارکردگی آگے بڑھنے کا موقع فراہم کر سکتی ہے: عبداللّٰہ فضل
-
پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی یارکشائر کا حصہ بن گئے
-
روسو کی پی ایس ایل میچز کی سنچری، یہ اعزاز پانے والے پہلے غیرملکی کرکٹر بن گئے
-
فیفا ای نیشنز لیگ کا حصہ بننا پاکستان کیلئے ایک تاریخی موقع ہے: محسن گیلانی
-
بین اسٹوکس کا ٹیم پر اعتماد، برینڈن میک کولم کے ساتھ کامیابی کیلئے پُرامید
-
بھارت کیخلاف ایشیا کپ میں لگائے گئے چھکے زندگی کا یادگار لمحہ ہے: صاحبزادہ فرحان
-
شان مسعود ٹیسٹ کپتان برقرار، سرفراز احمد ہیڈ کوچ مقرر
-
حیدرآباد کنگزمین کے کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر کا دورہ
-
پی ایس ایل 11 میں ریسٹ ڈے پر راولپنڈیز کی کراچی کے ساحل پر پکنک

