گوداکیش موتی اوربلیسنگ موزاربانی پی ایس ایل سے دستبردار
ویسٹ انڈیز کے گوداکیش موتی اور زمبابوےکے بلیسنگ موزاربانی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔
گودا کیش موتی لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں شامل تھے، انہوں نے اپنے فیصلے سے پی ایس ایل فرنچائز کو آگاہ کردیا ہے۔
انتظامیہ لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ گوداکیش موتی کی جگہ سری لنکا کے دنیتھ ویلالاگے کو اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا، جس کا اعلان جلد ہوگا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق گودا کیش موتی نے سفری مشکلات کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبرداری کا فیصلہ کیا، وہ ورلڈ کپ میں پھنسی ویسٹ انڈیز اسکواڈ کا حصہ تھے۔
دوسری طرف اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر بلیسنگ موزاربانی نے بھی پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق زمبابوے کے فاسٹ بولر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آگاہ کردیا ہے، اُن کا بھارتی لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان سامنے آیا ہے۔
-
کراچی کنگز نے محمد وسیم، خزیمہ کو ریلیز کردیا
-
پی ایس ایل میں مقابلہ دنیا کی بہترین لیگز جیسا ہے، ڈینیل سیمز
-
بابر کی 100ویں ففٹی، ناقابلِ شکست زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو بھی پچھاڑ دیا
-
پی ایس ایل بہت بڑا اسٹیج، اچھی کارکردگی آگے بڑھنے کا موقع فراہم کر سکتی ہے: عبداللّٰہ فضل
-
پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی یارکشائر کا حصہ بن گئے
-
روسو کی پی ایس ایل میچز کی سنچری، یہ اعزاز پانے والے پہلے غیرملکی کرکٹر بن گئے
-
فیفا ای نیشنز لیگ کا حصہ بننا پاکستان کیلئے ایک تاریخی موقع ہے: محسن گیلانی
-
بین اسٹوکس کا ٹیم پر اعتماد، برینڈن میک کولم کے ساتھ کامیابی کیلئے پُرامید
-
بھارت کیخلاف ایشیا کپ میں لگائے گئے چھکے زندگی کا یادگار لمحہ ہے: صاحبزادہ فرحان
-
شان مسعود ٹیسٹ کپتان برقرار، سرفراز احمد ہیڈ کوچ مقرر
-
حیدرآباد کنگزمین کے کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر کا دورہ
-
پی ایس ایل 11 میں ریسٹ ڈے پر راولپنڈیز کی کراچی کے ساحل پر پکنک