March 13, 2026 | 02:07 pm
دی ہنڈریڈ میں ابرار احمد کو شامل کئے جانے پر ہم کچھ نہیں کرسکتے: راجیو شکلا
انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ لیگ 2026 کی پلیئر آکشن میں آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کی مالکن کاویا مران نے سن رائزر ز لیڈز کے لیے پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو کروڑوں روپے میں حاصل کرلیا۔
اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر راجیو شکلا نے ابرار احمد کو شامل کرنے پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ باہر کی لیگ کا معاملہ ہے ہماری آئی پی ایل کا نہیں ہے۔
راجیو شکلا نے کہا کہ یہ ان کا فیصلہ ہے ہم کچھ نہیں کر سکتے یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ، یہ انہوں نے غیر ملکی لیگ میں کیا ہے جہاں وہ مالک ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ملکیتی سن رائزرز لیڈز نے پاکستان کے اسپنر ابرار احمد کو 1 لاکھ 90 ہزار پاونڈز میں خریدا جبکہ بھارتی مالکان کو پاکستان سے کرکٹر کو ٹیم میں شامل کرنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔
مزید خبریں
-
کراچی کنگز نے محمد وسیم، خزیمہ کو ریلیز کردیا
-
پی ایس ایل میں مقابلہ دنیا کی بہترین لیگز جیسا ہے، ڈینیل سیمز
-
بابر کی 100ویں ففٹی، ناقابلِ شکست زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو بھی پچھاڑ دیا
-
پی ایس ایل بہت بڑا اسٹیج، اچھی کارکردگی آگے بڑھنے کا موقع فراہم کر سکتی ہے: عبداللّٰہ فضل
-
پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی یارکشائر کا حصہ بن گئے
-
روسو کی پی ایس ایل میچز کی سنچری، یہ اعزاز پانے والے پہلے غیرملکی کرکٹر بن گئے
-
فیفا ای نیشنز لیگ کا حصہ بننا پاکستان کیلئے ایک تاریخی موقع ہے: محسن گیلانی
-
بین اسٹوکس کا ٹیم پر اعتماد، برینڈن میک کولم کے ساتھ کامیابی کیلئے پُرامید
-
بھارت کیخلاف ایشیا کپ میں لگائے گئے چھکے زندگی کا یادگار لمحہ ہے: صاحبزادہ فرحان
-
شان مسعود ٹیسٹ کپتان برقرار، سرفراز احمد ہیڈ کوچ مقرر
-
حیدرآباد کنگزمین کے کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر کا دورہ
-
پی ایس ایل 11 میں ریسٹ ڈے پر راولپنڈیز کی کراچی کے ساحل پر پکنک