دوسرا ون ڈے، پاکستان کی بنگلادیش کو 128 رنز سے شکست
پاکستان نے بنگلادیش کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 128 رنز سے شکست دے دی ہے۔ 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔
ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئیس میتھ کے تحت ہوا، بارش سے متاثرہ میچ میں بنگلادیش کو 32 اوور ز میں 243 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن میزبان ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی طرف سے معاذ صداقت اور حارث رؤف نے 3، 3، شاہین شاہ آفریدی نے 2، محمد وسیم اور فہیم اشرف نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔
میچ میں آل راونڈ پرفارمنس پر معاذ صداقت بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 274 رنز اسکور کیے تھے، معاذ صداقت 75، سلمان علی آغا 64 اور محمد رضوان 44 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے تھے۔
بنگلادیش کی طرف سے رشاد حسین اور مہدی حسن نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹاس کے موقع پر بنگلا دیشی کپتان مہدی حسن نے کہا کہ وہ گزشتہ میچ کی کامیابی کے فارمولے کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، اسی لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہی کھلاڑی میدان میں اتارے گئے ہیں جنہوں نے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ بلے بازوں کو اپنی غلطیوں کا احساس ہے اور وہ اس میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
شاہین آفریدی نے بتایا کہ آج ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اسپنر ابرار احمد کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیشی ٹیم کی نظریں آج سیریز اپنے نام کرنے پر مرکوز ہیں جبکہ پاکستان ٹیم تیسرے میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آج جان کی بازی لگا دے گا۔
یاد رہے کے پاکستان ٹیم کو پہلے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
-
خود کو عبد الرزاق یا اظہر محمود کے قریب سمجھتا ہوں نہ دور: فہیم اشرف
-
آج کے میچ میں تینوں ڈپارٹمنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
پی ایس ایل کے ابتدائی 22 میچز کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کارکردگی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ مضبوط پوزیشن کے لیے پر امید ہے: فہیم اشرف
-
ورلڈ کپ نہیں ، ایشین گیمز کا فائنل کھیلنا ہدف ہے: چیئرمین ہاکی سلیکشن کمیٹی سمیع اللہ خان
-
پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کو پھر شکست، حیدرآباد 5 وکٹوں سے فاتح
-
پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کیخلاف تیاریوں کیلئے کیمپ کراچی میں لگے گا
-
ایسیکس کو بڑا دھچکا، ویان ملڈر ذاتی وجوہات کے باعث وطن واپس
-
کراچی کنگز نے محمد وسیم، خزیمہ کو ریلیز کردیا
-
پی ایس ایل میں مقابلہ دنیا کی بہترین لیگز جیسا ہے، ڈینیل سیمز
-
بابر کی 100ویں ففٹی، ناقابلِ شکست زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو بھی پچھاڑ دیا