سن رائزر ز لیڈز کے کوچ ڈینیل ویٹوری نے ابرار احمد کو منتخب کرنے کی وجہ بتا دی
انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ لیگ 2026 کی پلیئر آکشن میں آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کی مالکن کاویا مران نے سن رائزر ز لیڈز کے لیے پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو کروڑوں روپے میں حاصل کرلیا۔
اس حوالے سے دی ہنڈریڈ کی ٹیم سن رائزر ز لیڈز کے کوچ ڈینیل ویٹوری برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس آپشن تھے لیکن ابرار احمد ہماری ترجیح تھے۔
ڈینیل ویٹوری نے کہا کہ ابرار احمد کے پاس منفرد ورائٹی ہے ، خاص طور پر ڈومیسٹک کھلاڑیوں نے انہیں پہلے نہیں دیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کے حوالے سے بہت کچھ کہا جا رہا تھا لیکن منتخب نہ کرنے کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم آکشن میں تمام کھلاڑیوں کی دستیابی کے ساتھ داخل ہوئے اور تمام کھلاڑیوں کی دستیابی کے ساتھ انٹر نیشنل ٹیموں کے کئی اچھے اسپنرز سامنے آئے۔
واضح رہے کہ بھارتی ملکیتی سن رائزرز لیڈز نے ابرار احمد کو 1 لاکھ 90 ہزار پاونڈز میں خریدا جبکہ بھارتی مالکان کو پاکستان سے کرکٹر کو ٹیم میں شامل کرنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔
انگلینڈ کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ دی ہنڈرڈ میں کئی پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے آپ کو رجسٹر کرایا تھا تاہم اب تک صرف 2 پاکستانی کھلاڑی ہی منتخب ہوئے ہیں جن میں ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرا ر احمد کو انڈین پریمیئر لیگ سے منسلک فرنچائز سن رائزرز لیڈز نے 1 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 7 کروڑ 12 لاکھ پاکستانی روپے) میں سائن کیا ہے جبکہ برمنگھم فیونکس نے پاکستانی اسپنر عثمان طارق کو 1 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 5 کروڑ 32 لاکھ پاکستانی روپے) میں خرید لیا۔
-
پنجاب کے تمام اسکولز میں ہاکی کا سامان اور کٹس دینے کا اعلان
-
پی سی بی نے پریذیڈنٹ کپ لسٹ اے ٹورنامنٹ کی تاریخ تبدیل کردی
-
لیڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
-
بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی
-
نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
-
پاکستان میں ہونے والی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
ورلڈکپ ہاکی : بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ
-
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل، اگلے مرحلے کیلئے گرین شرٹس کو لازمی فتح درکار
-
بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، ٹیم کی قیادت سلمان آغا کریں گے
-
چیمپئنز کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان گولڈ نے جیت لیا، شاہین کی ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹیں
-
ہاکی ورلڈ کپ 2026ء: بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر دباؤ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر
-
نیشنل ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان