March 13, 2026 | 09:08 am

نیوزی لینڈ نے پی ایس ایل کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے کوچز کو چھٹی دے دی

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے کوچز لوک رونکی اور جیک اورم کو پاکستان سپر لیگ کے لیے چھٹی دے دی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ لوک رونکی اور جیکب اورم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچز ہیں مگر فی الحال اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کے لیے لوک رونکی اور جیکب اورم کو چھٹی دی گئی۔

خیال رہے کہ لوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ جبکہ جیکب اورم اسسٹنٹ کوچ ہیں، نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچز جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ بنگلا دیش مس کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے پرفارمنس منیجر مائیک سینڈل کا کہنا ہے کہ لوک رونکی اور جیکب اورم کو کوچنگ کا موقع ملنے پر سپورٹ کرتے ہیں نیوزی لینڈ سے باہر کوچنگ سے ان کے تجربے اور مہارت میں اضافہ ہو گا جبکہ پی ایس ایل میں کوچنگ سے حاصل کیے گئے تجربے سے نیوزی لینڈ کو فائدہ ہو گا ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے لوک رونکی اور جیکب اورم کے متبادل کوچز کا اعلان بھی کر دیا ہے ان کی غیر موجودگی میں جونی باسیٹ گراہم اور گریم الڈریج ٹیم کے ساتھ ذمہ دریاں ادا کریں گے جبکہ برینڈن ڈونکرز بنگلا دیش کے دورے میں کوچنگ اسٹاف کا حصہ بنیں گے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔