پی ایس ایل 11 میں ٹکٹوں کی قیمت کتنی ہوگی؟
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 11 کا آغاز 26 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز مین کے افتتاحی میچ سے ہورہا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستا ن کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے اس بار پی ایس ایل میں ٹکٹوں کی قیمتیں نہایت ہی کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق پی ایس ایل 11 کے لیگ میچز میں ٹکٹوں کی قیمت 300 سے 3000 تک رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں ڈیجیٹل ٹکٹ کے آپشن کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 11 کے دوران مخصوص انکلوژر کے لیے ڈیجیٹل ٹکٹ کا آپشن ہوگا اور یہ آپشن کراچی ، لاہور اور راولپنڈی کے میچز میں وی آئی پی اور پریمیم انکلوژر کے لیے ہوگا۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ان انکلوژر کے ٹکٹ ہولڈر آن لائن ٹکٹ دکھا کر گراؤنڈ میں داخل ہوسکیں گے۔
علم میں رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں 2 نئی ٹیمیں حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ بھی شامل ہیں۔
پی ایس ایل 11 میں ہر ٹیم لیگ مرحلے میں 10 میچز کھیلے گی جبکہ پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔
-
خود کو عبد الرزاق یا اظہر محمود کے قریب سمجھتا ہوں نہ دور: فہیم اشرف
-
آج کے میچ میں تینوں ڈپارٹمنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
پی ایس ایل کے ابتدائی 22 میچز کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کارکردگی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ مضبوط پوزیشن کے لیے پر امید ہے: فہیم اشرف
-
ورلڈ کپ نہیں ، ایشین گیمز کا فائنل کھیلنا ہدف ہے: چیئرمین ہاکی سلیکشن کمیٹی سمیع اللہ خان
-
پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کو پھر شکست، حیدرآباد 5 وکٹوں سے فاتح
-
پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کیخلاف تیاریوں کیلئے کیمپ کراچی میں لگے گا
-
ایسیکس کو بڑا دھچکا، ویان ملڈر ذاتی وجوہات کے باعث وطن واپس
-
کراچی کنگز نے محمد وسیم، خزیمہ کو ریلیز کردیا
-
پی ایس ایل میں مقابلہ دنیا کی بہترین لیگز جیسا ہے، ڈینیل سیمز
-
بابر کی 100ویں ففٹی، ناقابلِ شکست زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو بھی پچھاڑ دیا

