March 12, 2026 | 02:12 pm
بھارت میں پھنسی ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں واپس روانہ
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک ٹیموں کی وطن واپسی میں تاخیر کے معاملے پر نئی اپ ڈیٹ جاری کردی ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ بتاتے خوشی ہورہی ہے کہ ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں واپس چلی گئیں ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے میں جنوبی افریقہ اسکواڈ کے 29 اور ویسٹ انڈیز کے 16 ارکان واپس روانہ ہوئے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق عالمی طور پر مشکل سفری حالات کے باوجود ہمارا آپریشنز کامیابی سے ختم ہوگیا۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم یکم مارچ کو ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد سے بھارت میں پھنسی ہوئی تھی جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی 4 مارچ سے مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بھارت میں رکی ہوئی تھی۔
مزید خبریں
-
خود کو عبد الرزاق یا اظہر محمود کے قریب سمجھتا ہوں نہ دور: فہیم اشرف
-
آج کے میچ میں تینوں ڈپارٹمنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
پی ایس ایل کے ابتدائی 22 میچز کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کارکردگی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ مضبوط پوزیشن کے لیے پر امید ہے: فہیم اشرف
-
ورلڈ کپ نہیں ، ایشین گیمز کا فائنل کھیلنا ہدف ہے: چیئرمین ہاکی سلیکشن کمیٹی سمیع اللہ خان
-
پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کو پھر شکست، حیدرآباد 5 وکٹوں سے فاتح
-
پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کیخلاف تیاریوں کیلئے کیمپ کراچی میں لگے گا
-
ایسیکس کو بڑا دھچکا، ویان ملڈر ذاتی وجوہات کے باعث وطن واپس
-
کراچی کنگز نے محمد وسیم، خزیمہ کو ریلیز کردیا
-
پی ایس ایل میں مقابلہ دنیا کی بہترین لیگز جیسا ہے، ڈینیل سیمز
-
بابر کی 100ویں ففٹی، ناقابلِ شکست زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو بھی پچھاڑ دیا