March 12, 2026 | 01:37 pm
قومی ہاکی کھلاڑی اب مختلف لیگز میں ایکشن میں نظر آئیں گے
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لیگز میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اب مختلف لیگز میں ایکشن میں ہوں گے، کپتان عماد بٹ، معین شکیل اورغضفر لیگ کھیلنے کے لیے ہانگ کانگ پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سفیان خان اور احمد ندیم فرانس میں لیگ ہاکی کھیلیں گے جبکہ رانا وحید کا جرمن لیگ کے لیے ایک کلب کے ساتھ معاہدہ ہے۔
ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ ہاکی ٹیم کے دو سے تین کھلاڑیوں کی آسٹریلیا میں کھیلنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم کو جون میں پرولیگ کے میچز یورپ اور انگلینڈ میں کھیلنے ہیں اور اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگز میں مصروف کھلاڑی پرولیگ کے کیمپ سے پہلے واپس آجائیں گے۔
مزید خبریں
-
خود کو عبد الرزاق یا اظہر محمود کے قریب سمجھتا ہوں نہ دور: فہیم اشرف
-
آج کے میچ میں تینوں ڈپارٹمنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
پی ایس ایل کے ابتدائی 22 میچز کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کارکردگی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ مضبوط پوزیشن کے لیے پر امید ہے: فہیم اشرف
-
ورلڈ کپ نہیں ، ایشین گیمز کا فائنل کھیلنا ہدف ہے: چیئرمین ہاکی سلیکشن کمیٹی سمیع اللہ خان
-
پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کو پھر شکست، حیدرآباد 5 وکٹوں سے فاتح
-
پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کیخلاف تیاریوں کیلئے کیمپ کراچی میں لگے گا
-
ایسیکس کو بڑا دھچکا، ویان ملڈر ذاتی وجوہات کے باعث وطن واپس
-
کراچی کنگز نے محمد وسیم، خزیمہ کو ریلیز کردیا
-
پی ایس ایل میں مقابلہ دنیا کی بہترین لیگز جیسا ہے، ڈینیل سیمز
-
بابر کی 100ویں ففٹی، ناقابلِ شکست زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو بھی پچھاڑ دیا

