محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کے بے روزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے بے روزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کر دیا جبکہ زخمی ہاکی پلیئرز کا علاج بھی پی سی بی کرائے گا ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے گزشتہ روز قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کی قیادت میں کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 8 برس بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی جبکہ بے روز گار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا۔
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید سے یہ ملاقات قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی۔
چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زخمی ہاکی پلیئرز کا علاج پی سی بی کرائے گا ۔پی سی بی ہاکی پلیئرز سے پہلے کی طرح تعاون کرتا رہے گا۔
انہوں نے ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے بعد ہیڈ کوچ خواجہ جنید اور کپتان عماد بٹ نے میڈیا سے گفتگو میں بھرپور سپورٹ پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ ان کی سپورٹ نے پلیئرز کی بہت حوصلہ افزائی کی۔
-
خود کو عبد الرزاق یا اظہر محمود کے قریب سمجھتا ہوں نہ دور: فہیم اشرف
-
آج کے میچ میں تینوں ڈپارٹمنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
پی ایس ایل کے ابتدائی 22 میچز کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کارکردگی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ مضبوط پوزیشن کے لیے پر امید ہے: فہیم اشرف
-
ورلڈ کپ نہیں ، ایشین گیمز کا فائنل کھیلنا ہدف ہے: چیئرمین ہاکی سلیکشن کمیٹی سمیع اللہ خان
-
پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کو پھر شکست، حیدرآباد 5 وکٹوں سے فاتح
-
پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کیخلاف تیاریوں کیلئے کیمپ کراچی میں لگے گا
-
ایسیکس کو بڑا دھچکا، ویان ملڈر ذاتی وجوہات کے باعث وطن واپس
-
کراچی کنگز نے محمد وسیم، خزیمہ کو ریلیز کردیا
-
پی ایس ایل میں مقابلہ دنیا کی بہترین لیگز جیسا ہے، ڈینیل سیمز
-
بابر کی 100ویں ففٹی، ناقابلِ شکست زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو بھی پچھاڑ دیا