پاکستان کیخلاف 5 وکٹیں: ناہید رانا نے کارکردگی کا کریڈٹ سابق پاکستانی کوچ کو دے دیا
پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں 5 وکٹیں لینے والے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا نے اس کامیابی کا سہرا پاکستان ٹیم کے سابق کوچ اور اب بنگلا دیش کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کو دے دیا۔
میرپور میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی اس میچ میں فاسٹ بولر ناہید رانا نے نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے 5 کھلاڑی آؤٹ کئے جن میں صاحبزادہ فرحان، شمائل حسن، معاذ صداقت، محمد رضوان اور سلمان علی آغا شامل تھے اور پاکستان ٹیم کو 114 رنز تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
بنگلا دیش کے 23 سالہ فاسٹ بولر نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شان ٹیٹ نے ان کے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا ہے اور انہیں بھرپور اعتماد فراہم کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شان ٹیٹ ایک شاندار کوچ ہیں کیونکہ وہ صرف کوچ کی طرح نہیں بلکہ ایک دوست کی طرح بھی کھلاڑیوں کے ساتھ پیش آتے ہیں، جب بھی ٹیم کو کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ فوراً مدد کرتے ہیں اور ہمیشہ کھلاڑیوں کو اپنی طاقت کے مطابق کھیلنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوچ اکثر کہتے ہیں کہ جو بھی ضرورت ہو بلاجھجھک بتائیں، وہ رہنمائی فراہم کریں گے جبکہ میدان میں پلان پر عملدرآمد کر کے میچ جیتنا کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے، وہ ٹیم کو مسلسل حوصلہ دیتے اور بہترین رہنمائی کرتے ہیں۔
ناہید رانا نے کہا کہ وہ رفتار بڑھانے کے بجائے اپنی بولنگ کی لائن اور لینتھ بہتر بنانے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں کیونکہ بین الاقوامی کرکٹ میں رفتار سے زیادہ مہارت اہم ہوتی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھی بنگلا دیشی فاسٹ بولر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ناہید رانا نے اپنی رفتار اور باؤنس سے پاکستانی بیٹنگ لائن کو مشکلات میں ڈال دیا اور میچ کا رخ بدل دیا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ناہید رانا بولنگ کے لیے نہیں آئے تھے پاکستان کی بیٹنگ ٹھیک چل رہی تھی، تاہم ان کی جارحانہ بولنگ نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔
بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی گئی جس پر پاکستانی بیٹرز عمدہ کھیل کا مظاہرہ پیش نہ کرسکے اور 114 رنز بنا کر 31 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئے جبکہ ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم نے 15.1 اوور میں ہی 2 وکٹوں کے نقصان پر میچ میں کامیابی حاصل کرلی، دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا میچ کل شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا آخری میچ اتوار کو ہوگا۔
-
خود کو عبد الرزاق یا اظہر محمود کے قریب سمجھتا ہوں نہ دور: فہیم اشرف
-
آج کے میچ میں تینوں ڈپارٹمنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
پی ایس ایل کے ابتدائی 22 میچز کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کارکردگی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ مضبوط پوزیشن کے لیے پر امید ہے: فہیم اشرف
-
ورلڈ کپ نہیں ، ایشین گیمز کا فائنل کھیلنا ہدف ہے: چیئرمین ہاکی سلیکشن کمیٹی سمیع اللہ خان
-
پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کو پھر شکست، حیدرآباد 5 وکٹوں سے فاتح
-
پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کیخلاف تیاریوں کیلئے کیمپ کراچی میں لگے گا
-
ایسیکس کو بڑا دھچکا، ویان ملڈر ذاتی وجوہات کے باعث وطن واپس
-
کراچی کنگز نے محمد وسیم، خزیمہ کو ریلیز کردیا
-
پی ایس ایل میں مقابلہ دنیا کی بہترین لیگز جیسا ہے، ڈینیل سیمز
-
بابر کی 100ویں ففٹی، ناقابلِ شکست زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو بھی پچھاڑ دیا

