ہاردک پانڈیا کو دوست کیساتھ ورلڈکپ کی جیت کا جشن منانا مہنگا پڑگیا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو اپنی دوست کے ساتھ ورلڈکپ کی جیت کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی جیت کا جشن ہاردک پانڈیا نے اپنی دوست مہیکا شرما کے ساتھ گراؤنڈ میں منایا اور بھارتی کرکٹر کا بھارتی جھنڈا لپیٹ کر خاتون دوست کے ساتھ جشن منانا فحش عمل قرار دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈووکیٹ واجد خان نے ہاردک پانڈیا کے خلاف ایف آئی آر کے لیے درخواست دی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ہاردک نے ترنگا کو جسم پر لپیٹا اور گراؤنڈ میں فحش عمل کے مرتکب ہوئے۔
وکیل نے استدعا کی ہے کہ پانڈیا کے خلاف جھنڈے کی توہین کرنے پر ایف آئی آر درج کی جائے، وکیل واجد خان نے پونے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہاردیک پانڈیا کا عمل متعلقہ قانون کی خلاف ورزی ہے، کرکٹر کے عمل کی وجہ سے قانونی کارروائی ہونی چاہیے، قومی جھنڈے کے وقار کا خیال رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔
واجد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ نیشنل فلیگ ایکٹ 1971 کے سیکشن ٹو کے تحت قومی جھنڈے کا وقار لازمی ہے، میری درخواست کو منظور کر لیا گیا ہے اب دیکھتے ہیں کیا کارروائی ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست کے دینے کے بعد جشن کے دوران ہاردک پانڈیا کی دوسٹ مہیکا شرما گراؤنڈ میں موجود تھیں۔
-
کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے نا اہل
-
برمنگھم ٹیسٹ: تیسرے دن کا آغاز، پاکستان کو برتری ختم کرنے کیلئے مزید 268 رنز درکار
-
صائم ایوب کو سی پی ایل سے واپس بلا کر ٹیسٹ کھلانے پر ناصر حسین شدید برہم
-
امام الحق اور محمد رضوان کیخلاف سائبر کرائم ایجنسی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
-
آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا
-
ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کا سامنا کون کرے گا؟ فیصلہ آج ہوجائے گا
-
کوشش ہے وقار یونس کی طرح کامیابیاں حاصل کروں: رضا اللہ
-
انگلش ٹیم کی کوچ ساہ ٹیلر نے سعد بیگ کو وکٹ کیپنگ کے گُر سکھائے
-
ایجبسٹن ٹیسٹ کا دوسرا دن: پاکستان کے 2 وکٹوں پر 52 رنز، 268 کا خسارہ باقی
-
یو ایس اوپن ٹینس: ویمن ایونٹ، 51 برس بعد پہلی مرتبہ ٹاپ فور سیڈڈ کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
-
این سی سی آئی اے میں پیشی، رضوان، امام الحق نے جواب کیلئے مزید وقت مانگ لیا
-
برمنگھم ٹیسٹ: انگلینڈ کا 23 رنز کی برتری کیساتھ دوسرے دن کا آغاز