پاکستان ٹیم کی بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست پر محمد یوسف کا بیان
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ پاکستان کرکٹ اس قدر زوال کا شکار ہوچکی ہے۔
بنگلادیش نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کرلی۔
اس شکست کے بعد سابق کپتان محمد یوسف نے سوشل میڈیا ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کو بنگلادیش جیسی ٹیم کے خلاف بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ پاکستان کرکٹ اس مقام تک پہنچ گئی ہے جہاں ٹیم کو بنگلادیش کے خلاف بھی جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر یہی معیار رہا تو پاکستان کرکٹ دوبارہ اپنی کھوئی ہوئی شان کیسے واپس حاصل کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے جس کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم مکمل طور پر ناکام نظر آئی اور 30.4 اوورز میں 114 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
بنگلادیشی ٹیم نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 15.1 اوور میں ہی حاصل کرلیا، سیریز کا اگلا میچ کل کھیلا جائے اور یہ تمام میچز شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلیں جارہے ہیں۔
-
خود کو عبد الرزاق یا اظہر محمود کے قریب سمجھتا ہوں نہ دور: فہیم اشرف
-
آج کے میچ میں تینوں ڈپارٹمنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
پی ایس ایل کے ابتدائی 22 میچز کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کارکردگی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ مضبوط پوزیشن کے لیے پر امید ہے: فہیم اشرف
-
ورلڈ کپ نہیں ، ایشین گیمز کا فائنل کھیلنا ہدف ہے: چیئرمین ہاکی سلیکشن کمیٹی سمیع اللہ خان
-
پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کو پھر شکست، حیدرآباد 5 وکٹوں سے فاتح
-
پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کیخلاف تیاریوں کیلئے کیمپ کراچی میں لگے گا
-
ایسیکس کو بڑا دھچکا، ویان ملڈر ذاتی وجوہات کے باعث وطن واپس
-
کراچی کنگز نے محمد وسیم، خزیمہ کو ریلیز کردیا
-
پی ایس ایل میں مقابلہ دنیا کی بہترین لیگز جیسا ہے، ڈینیل سیمز
-
بابر کی 100ویں ففٹی، ناقابلِ شکست زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو بھی پچھاڑ دیا