March 12, 2026 | 08:24 am

پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کردی گئی۔

پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی میں فرنچائز مالکان کا کردار کافی اہم رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی ٹرافی کا نام انفینٹی رکھا ہے اور پی ایس ایل 11 کی ٹرافی مقامی جیولر کمپنی نے ڈیزائن کی ہے ۔

سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل ایک فیملی ہے ، سب ایک ٹرافی کے لیے لڑیں گے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا جس میں افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان ہوگا۔

پی ایس ایل 11 کے میچز چھ مختلف شہروں میں ہوں گے جبکہ پہلی مرتبہ پشاور اور فیصل آباد بھی پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے اور ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

پی ایس ایل 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے جس میں 44 میچز کھیلے جائیں گے ، لاہور 15، راول پنڈی 11، فیصل آباد 7، کراچی 6، ملتان 4 اور پشاور ایک میچ کی میزبانی کرے گا۔