March 11, 2026 | 09:04 am

پاکستان سپر لیگ 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

ایونٹ کے میچز چھ مختلف شہروں میں ہوں گے جبکہ پہلی مرتبہ پشاور اور فیصل آباد بھی پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے اور ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

پی ایس ایل 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے جس میں 44 میچز کھیلے جائیں گے ، لاہور 15، راول پنڈی 11، فیصل آباد 7، کراچی 6، ملتان 4 اور پشاور ایک میچ کی میزبانی کرے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں 2 نئی ٹیمیں حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ بھی شامل ہیں۔

پی ایس ایل 11 میں ہر ٹیم لیگ مرحلے میں 10 میچز کھیلے گی جبکہ پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔