اعصام الحق سمیت کئی پاکستانی عالمی ٹینس کمیٹیوں میں شامل
پاکستان ٹینس کی جانب سے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) اور ایشین ٹینس فیڈریشن (اے ٹی ایف) نے سال 2026 سے 2027 تک کی مدد کے لیے مختلف اہم کمیٹیوں میں پاکستانی عہدیداروں کو شامل کیا ہے۔
آئی ٹی ایف کمیٹی میں پاکستان کے اعصام الحق کو آئی ٹی ایف کی ایتھلیٹ کمیشن میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اس کمیشن میں ان کے ساتھ دنیا کے معروف سابق ٹینس کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ایشین ٹینس فیڈریشن (اے ٹی ایف) کمیٹی برائے سال 2026 - 2027 کے لیے بھی مختلف کمیٹیوں میں پاکستانی نمائندوں کو اہم ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
سلیم سیف اللہ کو فنانس کمیٹی، ڈیولپمنٹ ایڈوائزر گروپ، لیگل، آئین و ایتھکس کمیٹی میں مقرر کیا گیا ہے جبکہ ضیاء الدین جونیئر اینڈ کوچز ڈیولپمنٹ کمیٹی، راشد ملک کو مارکیٹنگ اینڈ اسپانسرشپ کمیٹی، شہزاد اختر ٹورنامنٹ آفیشیئٹنگ کمیٹی، سارہ منصور ایڈوانٹیج آل کمیٹی اور خالد رحمانی کو ، وہیل چیئر اور بیچ ٹینس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سرپرست سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ ان تقرریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی ٹینس اداروں کو پاکستانی عہدیداروں کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے اور وہ عالمی سطح پر ٹینس کی ترقی اور گورننس میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے اس پیش رفت کو ملک کیلئے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نمائندوں کی ان اہم کمیٹیوں میں شمولیت سے عالمی ٹینس میں پاکستان کا کردار مزید مضبوط ہوگا اور خطے میں کھیل کے فروغ کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل نے بھی تمام نامزد عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کی بہترین نمائندگی کریں گے۔
-
تین بہنوں کا منفرد اعزاز، ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
-
سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ
-
انور علی نے کوچنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے ہرا دیا
-
وکٹ کیپر ’’غاز ی غوری‘‘ پاکستان کرکٹ کلب زون 6 کے نئے ٹیسٹ کرکٹر
-
تیسرا ٹیسٹ: پہلے دن پاکستان پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آوٹ، انگلینڈ کے 4 وکٹ پر 156 رنز
-
رضا اللّٰہ نے ڈیبیو میچ کے پہلے ہی اوور میں وکٹ لے لی
-
پاکستانی بیٹرز بیٹنگ سیکھ لیں، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، ٹیم کی خراب بیٹنگ پر محمد یوسف برہم
-
فاسٹ بولر شاہین آفریدی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گے
-
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان اور کوریا کے درمیان سیمی فائنل جمعہ کو کھیلا جائے گا
-
برمنگھم ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ
-
ایشین گیمز: محسن نقوی پر بھارتی میڈیا کی تنقید، راجیو شکلا نے حقیقت بتا دی