ٹی 20 ورلڈ کپ، بڑی ٹیمیں بھارت میں پھنس گئیں
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹیمیں بھی مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث پھنس گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میگا کرکٹ ایونٹ کےلیے بھارت میں موجود ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پھنسی ہوئی ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے باوجود بھارت سے نہ نکل سکی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹیم کے لیے چارٹرڈ فلائٹ کے انتظامات کیے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کے چارٹرڈ فلائٹ کے لیے ایئر ٹریفک کی اجازت تاحال نہ مل سکی، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھارت میں پھنسنے پر تنگ آگئے ہیں۔
شرفین ردرفورڈ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ میں تنگ آچکا ہوں، میں اب گھر جانا چاہتا ہوں، اس سے قبل ٹیم کے کوچ ڈیرن سیمی بھی بھارت سے گھر جانے کا بیان دے چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقا کی ٹیم بھی بھارت میں پھنسی ہوئی ہے، دونوں ٹیموں کی روانگی کی تفصیلات کا ابھی تک انتظار ہے۔
مشرق وسطی میں کشیدگی کی وجہ سے ایئر اسپیس بند ہونے پر ٹیمیں سفر نہ کر سکیں جبکہ 4 ساؤتھ افریقی کھلاڑیوں کا دوطرفہ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ روانگی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 15 مارچ سے 5 ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے، جنوبی افریقہ کے باقی اسکواڈ ممبرز کے روانگی ابھی تک کنفرم نہ ہوسکی۔
-
خود کو عبد الرزاق یا اظہر محمود کے قریب سمجھتا ہوں نہ دور: فہیم اشرف
-
آج کے میچ میں تینوں ڈپارٹمنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
پی ایس ایل کے ابتدائی 22 میچز کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کارکردگی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ مضبوط پوزیشن کے لیے پر امید ہے: فہیم اشرف
-
ورلڈ کپ نہیں ، ایشین گیمز کا فائنل کھیلنا ہدف ہے: چیئرمین ہاکی سلیکشن کمیٹی سمیع اللہ خان
-
پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کو پھر شکست، حیدرآباد 5 وکٹوں سے فاتح
-
پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کیخلاف تیاریوں کیلئے کیمپ کراچی میں لگے گا
-
ایسیکس کو بڑا دھچکا، ویان ملڈر ذاتی وجوہات کے باعث وطن واپس
-
کراچی کنگز نے محمد وسیم، خزیمہ کو ریلیز کردیا
-
پی ایس ایل میں مقابلہ دنیا کی بہترین لیگز جیسا ہے، ڈینیل سیمز
-
بابر کی 100ویں ففٹی، ناقابلِ شکست زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو بھی پچھاڑ دیا