پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے سیمی فائنل مرحلے میں جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
مصر میں جاری ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائیر کے سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔
میچ کے اختتام سے 4 منٹ قبل جاپان کو پنالٹی اسٹروک ملا، جو گول کیپر علی رضا نے روک کر پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا اور ساتھ ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے سفیان خان، ابو محمد، محمد عماد اور افراز نے جاپان کے خلاف گول کئے۔ ورلڈ کپ 14 اگست سے بیلجیم اور نیدر لینڈ میں شروع ہوگا۔
پاکستان ہاکی ٹیم پچھلے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی نہیں کرسکی تھی، قومی ٹیم آخری بار 2018ء کے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کیا تھا۔
دوسری طرف چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرنے پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارک باد دی ہے اور کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے 8 برس بعد ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے، یہ جیت ثابت کرتی ہے کہ پاکستان میں ہاکی کا ٹیلنٹ موجود ہے۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ کپتان عماد شکیل بٹ سمیت تمام کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی قابل تحسین ہے، امید ہے کہ قومی ٹیم فائنل جیت کر واپس آئے گی۔
-
تین بہنوں کا منفرد اعزاز، ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
-
سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ
-
انور علی نے کوچنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ کو 177 رنز سے ہرا دیا
-
وکٹ کیپر ’’غاز ی غوری‘‘ پاکستان کرکٹ کلب زون 6 کے نئے ٹیسٹ کرکٹر
-
تیسرا ٹیسٹ: پہلے دن پاکستان پہلی اننگز میں 133 رنز بناکر آوٹ، انگلینڈ کے 4 وکٹ پر 156 رنز
-
رضا اللّٰہ نے ڈیبیو میچ کے پہلے ہی اوور میں وکٹ لے لی
-
پاکستانی بیٹرز بیٹنگ سیکھ لیں، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، ٹیم کی خراب بیٹنگ پر محمد یوسف برہم
-
فاسٹ بولر شاہین آفریدی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں گے
-
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان اور کوریا کے درمیان سیمی فائنل جمعہ کو کھیلا جائے گا
-
برمنگھم ٹیسٹ: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ
-
ایشین گیمز: محسن نقوی پر بھارتی میڈیا کی تنقید، راجیو شکلا نے حقیقت بتا دی