سلمان مرزا کا نجی ٹی وی چینل کے صحافی کیخلاف لیگل ایکشن لینے کا فیصلہ
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے ایک نجی نیوز چینل کی جانب سے نشر کی جانے والی غلط خبر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے صحافی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے سری لنکا کے دورے کے دوران پاکستانی کھلاڑی نامناسب رویے میں ملوث تھے اور ہوٹل انتظامیہ نے اس حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کو باضابطہ شکایت بھی کی تھی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ مبینہ واقعے کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے معاملے کا جائزہ لیا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کھلاڑی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس خبر کو فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے غیر مصدقہ اور گمراہ کن قرار دیا۔ بورڈ نے کہا کہ بغیر تصدیق کے اس طرح کی خبریں نشر کرنا بدنیتی اور غیر ذمہ دارانہ صحافت ہے اور اس معاملے پر ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
بعد ازاں فاسٹ بولر سلمان مرزا نے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے خبر کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ میڈیا میں ایک بے بنیاد خبر گردش کر رہی ہے اور وہ اس قسم کی سستی صحافت کی مذمت کرتے ہیں، کوئی بھی میڈیا ہاؤس غیر تصدیق شدہ خبر نشر نہیں کرسکتا۔
سلمان مرزا نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی اس خبر کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے چکا ہے اور وہ اس معاملے پر قانونی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے بھی اپیل کی کہ غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
-
خود کو عبد الرزاق یا اظہر محمود کے قریب سمجھتا ہوں نہ دور: فہیم اشرف
-
آج کے میچ میں تینوں ڈپارٹمنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
پی ایس ایل کے ابتدائی 22 میچز کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کارکردگی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ مضبوط پوزیشن کے لیے پر امید ہے: فہیم اشرف
-
ورلڈ کپ نہیں ، ایشین گیمز کا فائنل کھیلنا ہدف ہے: چیئرمین ہاکی سلیکشن کمیٹی سمیع اللہ خان
-
پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کو پھر شکست، حیدرآباد 5 وکٹوں سے فاتح
-
پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کیخلاف تیاریوں کیلئے کیمپ کراچی میں لگے گا
-
ایسیکس کو بڑا دھچکا، ویان ملڈر ذاتی وجوہات کے باعث وطن واپس
-
کراچی کنگز نے محمد وسیم، خزیمہ کو ریلیز کردیا
-
پی ایس ایل میں مقابلہ دنیا کی بہترین لیگز جیسا ہے، ڈینیل سیمز
-
بابر کی 100ویں ففٹی، ناقابلِ شکست زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو بھی پچھاڑ دیا