March 06, 2026 | 09:14 am

بنگلا دیش نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

کپتان بنگلا دیش مہدی حسن مرزا ___ فائل فوٹو

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے تین ون ڈے میچز کی سیریز سیریز کا پہلا میچ 11 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 13 اور 15 مارچ کو ہوگا اور یہ تمام میچز شیر بنگلا اسٹیڈیم، ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کے خلاف سیریز میں عاکف حسین کی واپسی ہوئی جنہوں نے آخری مرتبہ دسمبر 2024 میں ون ڈے میچ کھیلا تھا جبکہ مہد الاسلام کو بھی برقرار رکھا گیا ہے جو اکتوبر 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اعلان کردہ آخری ون ڈے اسکواڈ کا حصہ تھے۔

لٹن داس کو حالیہ ناقص فارم کے باوجود ٹیم میں شامل رکھا گیا ہے، جس پر وضاحت دیتے ہوئے بنگلہ دیش کے چیف سلیکٹر غازی اشرف حسین نے کہا کہ لٹن داس کوچز کے ساتھ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ جلد اپنی بہترین فارم میں واپس آئیں گے۔

دوسری جانب ذاکر علی، نور الاحسن اور شمیم حسین کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ جبکہ فاسٹ باولر حسن محمد اور تنظیم حسن انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہوسکے اور ان دونوں کھلاڑیوں کے بارے میں توقع ہے کہ وہ ماہ کے اختتام تک مکمل فٹ ہو جائیں گے۔