ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے جن میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 میچز میں 76.60 کی اوسط اور 160.25 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 383 رنز اسکور کیے۔
صاحبزادہ فرحان نے صرف 6 اننگز میں 383 رنز بنا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
انہوں نے سری لنکا اور نمیبیا کے خلاف سنچریز اسکور کیں اور وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے واحد بیٹر بھی بن گئے ہیں۔
پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے نامزد دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے ویل جیکس اور جنوبی افریقہ کے لونگی نگیدی جبکہ کپتان ایڈن مارکرم بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا اورٹم سیفرٹ، امریکا کے شاڈلے فن سکولویک جبکہ بھارت کے سنجو سیمسن بھی اس اعزاز کے لیے شارٹ لسٹ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو احمد آباد میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
-
خود کو عبد الرزاق یا اظہر محمود کے قریب سمجھتا ہوں نہ دور: فہیم اشرف
-
آج کے میچ میں تینوں ڈپارٹمنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
پی ایس ایل کے ابتدائی 22 میچز کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کارکردگی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ مضبوط پوزیشن کے لیے پر امید ہے: فہیم اشرف
-
ورلڈ کپ نہیں ، ایشین گیمز کا فائنل کھیلنا ہدف ہے: چیئرمین ہاکی سلیکشن کمیٹی سمیع اللہ خان
-
پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کو پھر شکست، حیدرآباد 5 وکٹوں سے فاتح
-
پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کیخلاف تیاریوں کیلئے کیمپ کراچی میں لگے گا
-
ایسیکس کو بڑا دھچکا، ویان ملڈر ذاتی وجوہات کے باعث وطن واپس
-
کراچی کنگز نے محمد وسیم، خزیمہ کو ریلیز کردیا
-
پی ایس ایل میں مقابلہ دنیا کی بہترین لیگز جیسا ہے، ڈینیل سیمز
-
بابر کی 100ویں ففٹی، ناقابلِ شکست زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو بھی پچھاڑ دیا