علیم ڈار مستعفی ہونے سے قبل کرکٹ بورڈ کیلئے سنجیدہ سوالات اٹھا گئے
رپورٹ: عبدالماجدبھٹی۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکٹر علیم ڈار کا استعفی منظور کر لیا ہے لیکن علیم ڈار مستعفی ہونے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے سنجیدہ سوالات اٹھا کر رخصت ہوئے ہیں ؟
دنیا کے ریکارڈ ساز امپائر علیم ڈار کرکٹ کے حلقوں میں اپنی ایمانداری اور نیک نامی کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر نے بلامعاوضہ سلیکٹر کی خدمات انجام دیں اور ٹی اے ڈی اے بھی نہیں لیتے تھے۔وہ ٹی اے ڈی اے کی رقم چیئرٹی کو دے دیتے تھے۔
علیم ڈار لاہور میں تھیلیسمیا سینٹر چلاتے ہیں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے ملنے والی رقم کو خون کے امراض میں مبتلا بچوں کو دے دیتے تھے۔
جنگ کو مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علیم ڈار واحد سلیکٹر تھے جو میٹنگ میں مائیک ہیسن کو چیلنج کرتے تھے اور اکثر میٹنگ میں اختلافی نوٹ لکھواتے تھے لیکن مائیک ہیسن کسی کو خاطر میں لائے بغیر من مانیاں کرتے رہے۔
جنگ سے رابطے پر علیم ڈار نے کہا کہ براہ کرم میری دیانت داری کو چیلنج نہ کریں میں نے جو کیا وہ دیانت داری سے کیا اور میٹنگ میں اپنی رائے کھل کردی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سلیکٹر کی حیثیت سے 20 لاکھ روپے ٹی اے ڈی اے کی رقم اس لئے فاونڈیشن کو دے دی کیوں کہ یہ رقم ضائع ہونے کے بجائے کسی کے کام آجائے۔
-
خود کو عبد الرزاق یا اظہر محمود کے قریب سمجھتا ہوں نہ دور: فہیم اشرف
-
آج کے میچ میں تینوں ڈپارٹمنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
پی ایس ایل کے ابتدائی 22 میچز کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کارکردگی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ مضبوط پوزیشن کے لیے پر امید ہے: فہیم اشرف
-
ورلڈ کپ نہیں ، ایشین گیمز کا فائنل کھیلنا ہدف ہے: چیئرمین ہاکی سلیکشن کمیٹی سمیع اللہ خان
-
پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کو پھر شکست، حیدرآباد 5 وکٹوں سے فاتح
-
پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کیخلاف تیاریوں کیلئے کیمپ کراچی میں لگے گا
-
ایسیکس کو بڑا دھچکا، ویان ملڈر ذاتی وجوہات کے باعث وطن واپس
-
کراچی کنگز نے محمد وسیم، خزیمہ کو ریلیز کردیا
-
پی ایس ایل میں مقابلہ دنیا کی بہترین لیگز جیسا ہے، ڈینیل سیمز
-
بابر کی 100ویں ففٹی، ناقابلِ شکست زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو بھی پچھاڑ دیا

