March 05, 2026 | 11:14 pm
منیجر کی تبدیلی، نوید اکرم ٹیم کے ہمراہ بنگلادیش نہیں جائیں گے
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔دورہ بنگلادیش کے لیے پاکستان ٹیم کے منیجر کی تبدیلی کردی گئی، نوید اکرم چیمہ بطور منیجر پاکستان ٹیم کے ساتھ بنگلادیش نہیں جائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ارتضیٰ کمیل کو پاکستان ٹیم کا نیا مینجر مقرر کر دیا۔
ارتضیٰ کمیل اس سے قبل پاکستان ٹیم کے سیکیورٹی منیجر رہ چکے ہیں، جبکہ پولیس سروسز میں 18ویں گریڈ کے افسر ارتضیٰ کمیل کو دو سال قبل پی سی بی میں تعنیات کیا گیا تھا۔
سلمان لیاقت پہلی مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور سیکیورٹی افسر جائیں گے۔
اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف ٹیم کو براہ راست ڈھاکا میں جوائن کرے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 8 مارچ کو کراچی سے بنگلادیش کے لیے روانہ ہوگی۔ بنگلادیش روانگی سے قبل ٹیم کا دو روزہ تربیتی کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا۔
مزید خبریں
-
خود کو عبد الرزاق یا اظہر محمود کے قریب سمجھتا ہوں نہ دور: فہیم اشرف
-
آج کے میچ میں تینوں ڈپارٹمنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
پی ایس ایل کے ابتدائی 22 میچز کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کارکردگی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ مضبوط پوزیشن کے لیے پر امید ہے: فہیم اشرف
-
ورلڈ کپ نہیں ، ایشین گیمز کا فائنل کھیلنا ہدف ہے: چیئرمین ہاکی سلیکشن کمیٹی سمیع اللہ خان
-
پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کو پھر شکست، حیدرآباد 5 وکٹوں سے فاتح
-
پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کیخلاف تیاریوں کیلئے کیمپ کراچی میں لگے گا
-
ایسیکس کو بڑا دھچکا، ویان ملڈر ذاتی وجوہات کے باعث وطن واپس
-
کراچی کنگز نے محمد وسیم، خزیمہ کو ریلیز کردیا
-
پی ایس ایل میں مقابلہ دنیا کی بہترین لیگز جیسا ہے، ڈینیل سیمز
-
بابر کی 100ویں ففٹی، ناقابلِ شکست زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو بھی پچھاڑ دیا

