March 05, 2026 | 11:09 pm
بھارت میں پھنسے ویسٹ انڈین کرکٹرز کو گھر پہنچانے کیلئے چارٹرڈ فلائٹ کا بندوبست
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔بھارت میں پھنسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آئے ویسٹ انڈین کرکٹرز کو گھر پہنچانے کیلئے چارٹرڈ فلائٹ کا بندوبست کرلیا گیا۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور فضائی راستے بند ہونے کی وجہ سے ٹیم سفر نہیں کرسکی، ویسٹ انڈین ٹیم ورلڈ کپ میں آخری میچ کے بعد سے اب تک بھارت میں ہی موجود ہے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج آئی سی سی، ٹیم نمائندے اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کے درمیان میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں ٹیم کے سفر کےلیے چارٹرڈ فلائٹ کے انتظام پر اتفاق کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ فلائٹ اگلے 24 گھنٹوں میں سفر کرے گی، حتمی وقت اجازت کے بعد طے ہوگا، بھارت میں موجود ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں۔
مزید خبریں
-
خود کو عبد الرزاق یا اظہر محمود کے قریب سمجھتا ہوں نہ دور: فہیم اشرف
-
آج کے میچ میں تینوں ڈپارٹمنٹ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی: سلمان علی آغا
-
پی ایس ایل کے ابتدائی 22 میچز کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کارکردگی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی
-
اسلام آباد یونائیٹڈ مضبوط پوزیشن کے لیے پر امید ہے: فہیم اشرف
-
ورلڈ کپ نہیں ، ایشین گیمز کا فائنل کھیلنا ہدف ہے: چیئرمین ہاکی سلیکشن کمیٹی سمیع اللہ خان
-
پی ایس ایل 11: راولپنڈیز کو پھر شکست، حیدرآباد 5 وکٹوں سے فاتح
-
پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کیخلاف تیاریوں کیلئے کیمپ کراچی میں لگے گا
-
ایسیکس کو بڑا دھچکا، ویان ملڈر ذاتی وجوہات کے باعث وطن واپس
-
کراچی کنگز نے محمد وسیم، خزیمہ کو ریلیز کردیا
-
پی ایس ایل میں مقابلہ دنیا کی بہترین لیگز جیسا ہے، ڈینیل سیمز
-
بابر کی 100ویں ففٹی، ناقابلِ شکست زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو بھی پچھاڑ دیا