بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم ڈراپ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لیے 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لیے شاہین آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔
قومی ون ڈے ٹیم سے صائم ایوب،بابر اعظم، فخر زمان، حسیب اللہ اور حسن نوازکو ڈراپ کردیاگیا ہے۔
دورہ بنگلا دیش کے لیے 15 رکنی اسکواڈ شاہین آفریدی کی قیادت میں عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسین طلعت اور معاذ صداقت پر مشتمل ہے۔
اس کے علاوہ محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا اور شمائل حسین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
پاکستان ون ڈے ٹیم 9 مارچ کو بنگلا دیش کے شہر ڈھاکاپہنچے گی اور 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جس کے بعد پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا اور یہ تمام میچز شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
-
آئی سی سی پلیئر آف دا منتھ کا اعلان، ناہید رانا اور لاورا وولورٹ کو یہ ایوارڈ دیا گیا
-
سعودی عرب پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کی میزبانی کرے گا، رپورٹ
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کی فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا اعلان
-
پاکستان ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے تگڑی پریکٹس جاری
-
یارکشائر کاؤنٹی کلب کا فہیم اشرف کے ساتھ معاہدہ طے
-
پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
-
صدرِ پاکستان کی جانب سے ملنے والا ہلال امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے: شاہد آفریدی
-
انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
-
پلواشہ بشیر نے کینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا
-
سیلنگ میں پاکستان کی دو خواتین نے نئی تاریخ رقم کردی
-
بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی رینکنگ پر تنزلی