ٹی 20 ورلڈ کپ: نحوست کے ڈر سے بھارتی ٹیم نے چاند گرہن کےباعث ٹریننگ مؤخر کردی
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل کی تیاریوں کے سلسلے میں بھارتی ٹیم نے چاند گرہن کے باعث اپنا ٹریننگ سیشن موخر کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے روایتی شیڈول کے تحت سیمی فائنل سے دو روز قبل شام 6 بجے پریکٹس شروع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور بھارتی بورڈ کی جانب سے جاری باضابطہ اعلامیے میں بھی بتایا گیا تھا کہ ٹیم شام 6 سے 9 بجے تک واکھنڈے اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔
تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ چاند گرہن دوپہر 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہو کر شام 6 بج کر 47 منٹ تک جاری رہے گا اور ہندو مذہبی روایات کے مطابق گرہن کے دوران کسی بھی نیک یا اہم کام سے گریز کیا جاتا ہے کیونکہ اسے نحوست سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ سیمی فائنل جیسے اہم میچ سے قبل مثبت آغاز ضروری ہے، اس لیے پریکٹس سیشن کو تقریباً ایک گھنٹے کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔
بھارتی رپورٹ کے مطابق ایک ذریعے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرہن کے دوران کسی سرگرمی سے اجتناب بہتر سمجھا گیا، لہٰذا ٹریننگ کا آغاز 6 بج کر 40 منٹ کے بعد کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ کے دوران مذہبی رسومات اور عبادات کا خاص اہتمام کر رہی ہے۔ کھلاڑی مختلف شہروں میں میچز سے قبل مندروں میں حاضری بھی دیتے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے سپر ایٹ مرحلے کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور اب جمعرات کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کا سامنا کرے گی جبکہ پہلا سیمی فائنل آج نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
-
آئی سی سی پلیئر آف دا منتھ کا اعلان، ناہید رانا اور لاورا وولورٹ کو یہ ایوارڈ دیا گیا
-
سعودی عرب پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کی میزبانی کرے گا، رپورٹ
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کی فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا اعلان
-
پاکستان ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے تگڑی پریکٹس جاری
-
یارکشائر کاؤنٹی کلب کا فہیم اشرف کے ساتھ معاہدہ طے
-
پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے
-
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
-
صدرِ پاکستان کی جانب سے ملنے والا ہلال امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے: شاہد آفریدی
-
انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر انگلینڈ مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
-
پلواشہ بشیر نے کینیڈا میں ماسٹرز ٹورنامنٹ جیت لیا
-
سیلنگ میں پاکستان کی دو خواتین نے نئی تاریخ رقم کردی
-
بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی رینکنگ پر تنزلی