عثمان طارق کا خوف، بھارتی بیٹرز ان جیسے بولنگ ایکشن کیخلاف پریکٹس کرنے لگے
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارتی بیٹرز کو پاکستانی اسپنرز بالخصوص عثمان طارق کا خوف ستانے لگا۔
کولمبو میں موجود بھارت بیٹرز عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن سے پریشان ہیں اور نیٹ سیشن کے دوران پاکستانی اسپنر کے بولنگ ایکشن کے انداز کے بولرز کے سامنے پریکٹس کی۔
نیٹ بولرز کے ساتھ جارح مزاج بلے باز ایشان کشن نے پریکٹس کی۔
28 سالہ عثمان طارق نے امریکا کے خلاف 27 رنز کے عوض 3 وکٹ لیں، اُن کے بولنگ ایکشن کو بھارتی میڈیا پر دلچسپ انداز میں زیر بحث لایا جارہا ہے۔
پاکستانی مسٹری اسپنر کے بولنگ ایکشن پر پہلے روی چندرن ایشون نے اس انداز میں گفتگو کی کہ وہ عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کا توڑ نکال لائے ہیں۔
روی چندرن اشون نے عثمان طارق سے متعلق تاش کے گیم سے مثال دی اور انہیں ’حکم کا اکا‘ قرار دیا۔
اس گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے اسپورٹس جرنلسٹ نے امپائر انیل چوہدری سے گفتگو کی، تو انہیں بتایا گیا کہ یہ اصول صرف اُس وقت لاگو ہوتا ہے، جب رُکنے کے انداز میں واضح اور نمایاں تبدیلی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹھہر کر بولنگ کرانا عثمان طارق کا عام بولنگ ایکشن کا حصہ ہے تو پھر اُسے قانونی سمجھا جائے گا۔
دوسری جانب آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا تھا کہ عثمان طارق مختلف کرکٹر ہیں لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے اسپنرز اچھا کھیل رہے ہیں، ہم نے پلان کیا ہوا ہے۔
-
بھارت نے احمدآباد میں ٹی20 فائنل جیت کر نئے ریکارڈز قائم کردیے
-
نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا
-
پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی وطن واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برس پڑے
-
نیشنل ٹی 20 کپ، لاہور وائٹس نے پشاور ریجن کو شکست دیدی
-
کھلاڑیوں کے باہر ہونے پر سلیکشن کمیٹی ہی بتا سکتی ہے: محمد رضوان
-
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر سری لنکا افغانستان سیریز ملتوی ہونے کا امکان
-
اعصام الحق سمیت کئی پاکستانی عالمی ٹینس کمیٹیوں میں شامل
-
ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل آج ہوگا
-
چاند گرہن سے ہوٹل تک، ٹی 20 فائنل سے پہلے بھارتی ٹیم کی توہم پرستی کی کہانی
-
نیشنل ٹی20 کپ 2026 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، ٹورنامنٹ آج سے شروع
-
ٹی 20 ورلڈ کپ، بڑی ٹیمیں بھارت میں پھنس گئیں