ٹی 20 ورلڈ کپ: آئرلینڈ نے عمان کو 96رنز سے شکست دے دی
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ بی کے میچ میں آئرلینڈ نے عمان کو 96رنز سے شکست دے دی۔
واضح رہےکہ آئرش بلے بازوں نے رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا اسکور 235 بنایا۔
کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اِن کے لیے بھیانک خواب جیسا ثابت ہوا، آئرش ٹیم کے بیٹرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنا ڈالے۔
اننگز کے آغاز میں آئرلینڈ کے 4 کھلاڑی 64 رنز پر پویلین لوٹ گئے مگر پھر چار وکٹیں گرنے کے بعد کپتان لورکن ٹکر اور گیرتھ ڈلانی نے وکٹ کے چاروں طرف شارٹ کھیلتے ہوئے 101 رنز کی شراکت داری قائم کی ، ڈلانی 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان لورکن ٹکر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جارج ڈوکریل نے 9 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 35 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، اس طرح آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز اسکور کیے۔
عمان ٹیم 236 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 139رنز بنا کر 18 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی۔ عمان کی جانب سے اوپننگ بیٹر عامر کلیم 50 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ حماد مرزا نے 46 رنز اسکور کئے۔
آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ میتھیو ہمپریس اور بارے میکارتھی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور جارج ڈاکریل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ایونٹ میں آج اگلا مقابلہ ایڈن گارڈن میں انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ہوگا اور شام کو احمد آباد میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
-
بھارت نے احمدآباد میں ٹی20 فائنل جیت کر نئے ریکارڈز قائم کردیے
-
نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا
-
پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی وطن واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برس پڑے
-
نیشنل ٹی 20 کپ، لاہور وائٹس نے پشاور ریجن کو شکست دیدی
-
کھلاڑیوں کے باہر ہونے پر سلیکشن کمیٹی ہی بتا سکتی ہے: محمد رضوان
-
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر سری لنکا افغانستان سیریز ملتوی ہونے کا امکان
-
اعصام الحق سمیت کئی پاکستانی عالمی ٹینس کمیٹیوں میں شامل
-
ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل آج ہوگا
-
چاند گرہن سے ہوٹل تک، ٹی 20 فائنل سے پہلے بھارتی ٹیم کی توہم پرستی کی کہانی
-
نیشنل ٹی20 کپ 2026 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، ٹورنامنٹ آج سے شروع
-
ٹی 20 ورلڈ کپ، بڑی ٹیمیں بھارت میں پھنس گئیں