سابق کپتان انضمام الحق پی ایس ایل ٹیم راولپنڈی سے منسلک ہوگئے
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں پاکستان کےسابق کپتان انضمام الحق راولپنڈی سےمنسلک ہوگئے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کی ٹیم نےانضمام الحق کو پریزیڈنٹ کرکٹ افیئرز مقرر کردیا ہے۔
یاد رہے کہ انضمام الحق اس سے قبل پشاور زلمی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
پی ایس ایل 11 میں راولپنڈی کی ٹیم پر نظر ڈالی جائے تو نسیم شاہ جو اس آکشن کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے انہیں راولپنڈی نے 8 کروڑ 65 لاکھ میں خریدا جبکہ نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیرل مچل کو راولپنڈی نے 8 کروڑ 5 لاکھ میں اپنا حصہ بنایا۔
راولپنڈی نے محمد عامر کو 5 کروڑ 40 لاکھ میں خرید لیا جبکہ بنگلادیش کے لیگ اسپنر رشاد حسین کیلئے 3 کروڑ کی کامیاب بولی لگائی۔
لاری ایونز کو ٹیم راولپنڈی نے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں خریدا جبکہ عماد بٹ کو 80 لاکھ، عبداللّٰہ فضل کو 67 لاکھ 50 ہزار اور کامران غلام کو 65 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔
-
پاکستان کرکٹ ٹیم شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں ڈھاکا پہنچ گئی
-
بھارت نے احمدآباد میں ٹی20 فائنل جیت کر نئے ریکارڈز قائم کردیے
-
نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا
-
پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی وطن واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برس پڑے
-
نیشنل ٹی 20 کپ، لاہور وائٹس نے پشاور ریجن کو شکست دیدی
-
کھلاڑیوں کے باہر ہونے پر سلیکشن کمیٹی ہی بتا سکتی ہے: محمد رضوان
-
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر سری لنکا افغانستان سیریز ملتوی ہونے کا امکان
-
اعصام الحق سمیت کئی پاکستانی عالمی ٹینس کمیٹیوں میں شامل
-
ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل آج ہوگا
-
چاند گرہن سے ہوٹل تک، ٹی 20 فائنل سے پہلے بھارتی ٹیم کی توہم پرستی کی کہانی
-
نیشنل ٹی20 کپ 2026 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، ٹورنامنٹ آج سے شروع