رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 30 رنز سے ہر ادیا
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز نے نیپال ویمن ٹیم کو 30 رنز سے ہرا دیا۔
بنکاک میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے جواب میں قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان حفصہ خالد 39 گیندوں میں 2 چوکے اور 1 چھکے کی بدولت 40 رنز کے ساتھ ناقابل شکست اور نمایاں بیٹر رہیں۔
نیپالی ویمن ٹیم 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز ہی بنا سکی اور یوں قومی ٹیم نے گروپ کا پہلا میچ 30 رنز سے جیت لیا۔
پاکستان کی جانب سے انوشا ناصر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مومینہ ریاست نے 2 اور وحیدہ اختر نے 1 وکٹ حاصل کی۔
ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا گلا گروپ میچ اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی اور پھر 17 فروری کو یو اے ای سے میچ کھیلا جائے گا۔
-
بھارت نے احمدآباد میں ٹی20 فائنل جیت کر نئے ریکارڈز قائم کردیے
-
نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا
-
پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی وطن واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برس پڑے
-
نیشنل ٹی 20 کپ، لاہور وائٹس نے پشاور ریجن کو شکست دیدی
-
کھلاڑیوں کے باہر ہونے پر سلیکشن کمیٹی ہی بتا سکتی ہے: محمد رضوان
-
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر سری لنکا افغانستان سیریز ملتوی ہونے کا امکان
-
اعصام الحق سمیت کئی پاکستانی عالمی ٹینس کمیٹیوں میں شامل
-
ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل آج ہوگا
-
چاند گرہن سے ہوٹل تک، ٹی 20 فائنل سے پہلے بھارتی ٹیم کی توہم پرستی کی کہانی
-
نیشنل ٹی20 کپ 2026 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، ٹورنامنٹ آج سے شروع
-
ٹی 20 ورلڈ کپ، بڑی ٹیمیں بھارت میں پھنس گئیں