February 13, 2026 | 12:05 pm

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم بھارت کیخلاف میچ کیلئے آج ٹریننگ کرے گی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا 15 فروری  کو ہوگا جس کے سلسلے میں پاکستان ٹیم میچ کی تیاریوں کے لیے آج سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

بھارت سے میچ کی تیاریوں کے لیےپاکستان ٹیم دو دن کےوقفےکے بعد آج شام میں ٹریننگ سیشن کرےگی جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم آج رات دہلی سے کولمبو پہنچے گی۔

بھارتی جارح مزاج اوپنر ابھیشک شرما کی پاکستان کےخلاف میچ میں شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔

ابھیشک شرما کو پاکستان کے خلاف کھلانےکا فیصلہ کل کولمبو میں ٹریننگ سیشن کےموقع پر کیاجائےگا ۔

واضح رہے کہ ۔ پاکستان کا اسپن اٹیک بھارت کے لئے درد سر بن گیا اور بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اسپن اٹیک کو ایک مضبوط ہتھیار قرار دیا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ اتوارکوکھیلا جائے گا۔