جوز بٹلر نے 122 میٹر بلند کیچ پکڑ کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا، ویڈیو وائرل
انگلش ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر نے ایک حیران کن کارنامہ انجام دیتے ہوئے تاریخ کا بلند ترین کیچ پکڑنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
یہ منفرد چیلنج انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کی موجودگی میں منعقد کیا گیا، جس میں ایک ڈرون کے ذریعے تقریباً 122 میٹر کی بلندی سے گیند گرائی گئی۔
بٹلر نے غیر معمولی توجہ اور شاندار صلا حیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سے کیچ مکمل کیا اور یوں آسٹریلوی وکٹ کیپر ٹموتھی شینن جیبیسیلن کا 119.86 میٹر کا سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
کیچ مکمل کرنے کے بعد بٹلر اور پیٹرسن کی خوشی دیدنی تھی، دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر اس تاریخی لمحے کا جشن منایا۔
واضح رہے کہ اس چیلنج کا آغاز 50 میٹر کی بلندی سے کیا گیا تھا، تاہم بٹلر کی نظریں عالمی ریکارڈ پر مرکوز تھیں جسے انہوں نے بالآخر حاصل کر لیا۔
دوسری جانب جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو اپنے حالیہ میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں 30 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایونٹ کے پہلے میچ میں نیپا ل کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 4 رنز سے کامیابی حاصل ہوئی۔
انگلینڈ کی ٹیم اب 14 فروری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی جہاں وہ فتح کے ساتھ کم بیک کی کوشش کرے گی اور گروپ اسٹیج کا آخری میچ 16 فروری کو اٹلی سے کھیلا جائے گا۔
-
بھارت نے احمدآباد میں ٹی20 فائنل جیت کر نئے ریکارڈز قائم کردیے
-
نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا
-
پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
-
جنوبی افریقہ کے کھلاڑی وطن واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برس پڑے
-
نیشنل ٹی 20 کپ، لاہور وائٹس نے پشاور ریجن کو شکست دیدی
-
کھلاڑیوں کے باہر ہونے پر سلیکشن کمیٹی ہی بتا سکتی ہے: محمد رضوان
-
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے پیش نظر سری لنکا افغانستان سیریز ملتوی ہونے کا امکان
-
اعصام الحق سمیت کئی پاکستانی عالمی ٹینس کمیٹیوں میں شامل
-
ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل آج ہوگا
-
چاند گرہن سے ہوٹل تک، ٹی 20 فائنل سے پہلے بھارتی ٹیم کی توہم پرستی کی کہانی
-
نیشنل ٹی20 کپ 2026 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان، ٹورنامنٹ آج سے شروع
-
ٹی 20 ورلڈ کپ، بڑی ٹیمیں بھارت میں پھنس گئیں