آئی سی سی نے پاکستان کو منانے کی کوششیں تیز کردیں، بھارت سے کھلانے کے جتن شروع
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کو منانے کی کوششیں تیز کردیں۔
پاکستان کو بھارت سے میچ کھلانے کے جتن کرتے ہوئے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے قذافی اسٹیڈیم میں اہم ملاقات کی، جس میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی موجود رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین میں چار گھنٹے کے مذاکرات کے بعد ڈنر بریک کا فیصلہ کیا گیا، ڈنر کے بعد مذاکرات کا مقام بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
رات کے کھانے کے بعد مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوگا، تینوں فریقین نے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی کوشش کی، بنگلادیش سے زیادتی کا ازالہ ہوگا تو مذاکرات کامیاب ہوں گے، پاکستان کے بھارت سے کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ بعد کی بات ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں مذاکرات کئی گھنٹوں تک جاری رہے، محسن نقوی، عمران خواجہ اور بنگلادیش کرکٹ کے صدر امین الاسلام میٹنگ میں شریک تھے۔
ملاقات کا ایجنڈا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف راؤنڈ میچ کھیلنے پر آمادہ کرنا تھا۔
خیال رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت پر اپنی ٹیم کےلیے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی تھی جسے آئی سی سی نے مسترد کردیا۔
اس پر بنگلادیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تو آئی سی سی نے بنگلادیش سے بات کرنے کے بجائے ایونٹ سے بنگلادیش کو نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا۔
بعدازاں پاکستان نے کرکٹ کونسل کے اس اقدام کو دہرا معیار قرار دیا اور بنگلادیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کرکے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔
-
آئی سی سی نے بھارت اور ویسٹ انڈیز پر جرمانہ عائد کر دیا
-
چائنا اوپن: تماشائی کو گیند مارنے پر روسی ٹینس اسٹار سیمی فائنل سے باہر
-
کینیڈا سپر 60 میں کرکٹ کا انوکھا واقعہ، کھلاڑی و شائقین حیران
-
حیدرآبا: نیازاسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے
-
محمد رضوان کی این سی سی آئی اے میں پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
قومی ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان، صاحبزادہ فرحان ٹی20، شاہین آفریدی ون ڈے کے کپتان مقرر
-
پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری
-
پرتگال ٹیم کے راتوں رات انسٹا گرام فالوورز 20 لاکھ کم کیوں ہوگئے؟
-
مسجد جانے سے رضوان کو کس نے روکا؟
-
سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آمد
-
شان ٹیٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ، تفصیلات طے ہوگئیں
-
ایشین گیمز 2026 رنگا رنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر، چین بازی لے گیا