ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کا بھارت میں نہ کھیلنے کے مؤقف کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر امین الاسلام نے لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی اور ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت میں نہ کھیلنے کے معاملے پر بنگلادیش کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
بی سی بی صدر امین الاسلام قذافی اسٹیڈیم پہنچے تو محسن نقوی نے امین الاسلام کا خیر مقدم کیا۔
محسن نقوی سے ملاقات میں صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام نے بنگلادیش کی حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ بھی قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں جہاں پی سی بی اور آئی سی سی حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کا ایجنڈا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف راؤنڈ میچ کھیلنے پر آمادہ کرنا ہے۔
پاکستان نے بنگلادیش سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا اعلان کر رکھا ہے۔پاک بھارت میچ نہ ہونے سے آئی سی سی کوبھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ ےگا۔
اس سے قبل صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام لاہور پہنچے تھے، ایئرپورٹ پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے صدر بی سی بی کا استقبال کیا۔
اس موقع پر سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پاکستان آمد پر معزز مہمان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
صدر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ امین الاسلام چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کریں گے، امین الاسلام دیگر اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔
خیال رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت پر اپنی ٹیم کےلیے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی جسے آئی سی سی نے مسترد کردیا۔
اس پر بنگلادیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تو آئی سی سی نے بنگلادیش سے بات کرنے کے بجائے ایونٹ سے بنگلادیش کو نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا۔
بعدازاں پاکستان نے کرکٹ کونسل کے اس اقدام کو دہرا معیار قرار دیا اور بنگلادیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کرکے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔
-
پنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کا 74 رنز سے تیسرے دن کا آغاز
-
پنڈی ٹیسٹ میں آج شائقین کیلئے داخلہ مفت ہوگا
-
پنڈی ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 325 رنز تک محدود، 227 رنز کی برتری
-
سابق کپتان انضمام الحق کی گیانا کے کرکٹرز سے ملاقات
-
پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کے کھانے کے وقفے تک 221 رنز
-
سینڈ پیپر اسکینڈل: کرکٹ آسٹریلیا حرکت میں آگیا
-
پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا 23 رنز کی برتری سے دوسرے دن کا آغاز
-
اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
-
بھارت 1-2 سے کامیاب، 10ویں مرتبہ ساف چیمپئن بن گیا
-
دوسرے پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن: پاکستان کے سری لنکا کیخلاف 121 رنز، 23 رنز کی برتری
-
پاک بھارت کرکٹ میچ کے بعد ہاکی میچ کیلئے بھی آواز اٹھنے لگی
-
پنڈی ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم فلاپ، پہلی اننگز میں 98 رنز بنا کر آؤٹ