ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹ سے ہرا دیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے باآسانی افغانستان کو 5 وکٹ سے ہرا دیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا چوتھا میچ بھارت کے شہر چنئی میں کھیلا گیا جہاں افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ابراہیم زردان اور رحمان اللّٰہ گرباز نے اننگز کا آغاز کیا۔
افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔
افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب 63 اور صدیق اللّٰہ 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
بعدازاں نیوزی لینڈ نے 17.5 اوورز میں 5 وکٹس کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹم سیفرٹ 65 اور گلین فلپس 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈیرل مچل 25 اور مچل سینٹنر 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے افتتاحی روز 3 میچز ہوئے، پاکستان نے نیدر لینڈ کو، ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو جبکہ میزبان بھارت نے امریکا کو شکست دے دی تھی۔
یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
-
پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کے چائے کے وقفے تک 249 رنز کی برتری
-
حسن علی کا یارکشائر کے ساتھ دو سال کیلئے معاہدہ طے
-
قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیلئے گیانا کے کرکٹرز اسلام آباد پہنچ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی 139 رنز کی برتری
-
سینڈ پیپر اسکینڈل: عثمان خواجہ کا پوری ٹیم کو علم ہونے کا دعویٰ 100 فیصد غلط ہے: پیٹ کمنز
-
پنڈی ٹیسٹ: آخری دن کا آغاز، پاکستان کی 45 رنز کی برتری
-
سابق چئیرمین پی سی بی نسیم اشرف کی این سی اے آمد
-
پنڈی ٹیسٹ کا چوتھا دن: پاکستان کے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 57 رنز
-
عاقب جاوید نے ماسٹر پلان تیار کیا ہے: محسن نقوی
-
آسٹریلیا میں بال ٹیمپرنگ تنازع بڑھنے لگا، پیٹ کمنز میڈیا سے بات کرنے کیلئے تیار
-
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی
-
ثاقب خان ڈیبیو پر 7 وکٹیں لینے والے پاکستان کے چوتھے بولر بن گئے