January 21, 2026 | 03:46 pm

آسٹریلیا کیخلاف سیریز اور ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان کب کیا جائے گا؟

فائل فوٹو

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 جنوری سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈولڈ ہے اور سیریز کی تیاری کے لیے قومی اسکواڈ اور کیمپ کے شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان پہلے میچ کے بعد کیا جاسکتا ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اسپنرز پر انحصار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  شاہین آفریدی اسکواڈ میں شامل ہوں گے، محمد وسیم جونئیر کا جگہ بنانا مشکل ہے ، عثمان طارق اور خواجہ نافع کا نام اسکواڈ میں برقرار ہے ۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کےلیےپاکستان کا ممکنہ اسکواڈ سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب ، فخر زمان ، شاداب خان ، بابر اعظم ، فہیم اشرف، محمد نواز، عثمان خان ، ابرار احمد ، شاہین آفریدی ،نسیم شاہ ، عثمان طارق سلمان مرزا اور خواجہ نافع پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کی قیادت میچل مارش کریں گے اور ان کی قیادت میں شین ایبٹ، زیوئیر بارلیٹ، ماہلی بئیرڈمین ، کوپر کنولی ، بین ڈارشیوس ، جیک ایڈورڈز اور کیمرون گرین شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کہنیمن، مچ اوون، جوش فلپس ، میتھیو رنشا ، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم ذمپا بھی 17 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔